سید محموداللہ شاہ

by Other Authors

Page 29 of 179

سید محموداللہ شاہ — Page 29

29 مکرم سید محمود اللہ شاہ صاحب، مکرم سید عبدالرزاق شاہ صاحب، مکرم قاضی عبدالسلام صاحب، مکرم چوہدری نثار احمد صاحب، مکرم سید معراج الدین صاحب، مکرم بھائی عبدالرحمن صاحب، مکرم ماسٹر عبدالعزیز صاحب۔جماعت احمدیہ نیروبی کے ہر ایک فرد نے اپنے اپنے رنگ میں ( دعوۃ الی اللہ ) کی ہے۔خدا تعالیٰ ان سب کو اپنی برکات سے نوازے اور ان کے دلوں کو اپنی محبت و معرفت سے بھر دے۔آمین۔گذشته سال (۱۹۳۳ء) مکرم سید محمود اللہ شاہ صاحب قرآن مجید کا درس دیتے رہے ہیں۔قادیان رخصت پر چلے جانے کے بعد مکرم سید معراج الدین صاحب مرحوم نے سلسلہ درس کو جاری رکھا اور یہ اس لئے تا نماز میں جو سورتیں پڑھی جاتی ہیں دوستوں کو ان کا ترجمہ آ جائے اور دوسرے کہ آخری سیپارہ میں چونکہ معاد کے متعلق خدا تعالیٰ نے واضح بیانات ارشاد فرمائے ہیں۔احباب ان حالات قیامت و معاد کو سن کر اپنے دلوں میں خشیت و تقویٰ پیدا کریں اور اصلاح کریں۔قرآن شریف کا درس رمضان میں پہلے پارہ سے شروع کیا گیا اور اپریل کے اخیر تک بارہ سیپاروں کا درس دیا گیا۔دعوت الی اللہ میں انہماک سالانہ رپورٹ صدر انجمن احمدی قادیان ۱۹۳۴ - ۱۹۳۵ صفحه ۱۵ تا ۶۵) مشرقی افریقہ کی سالانہ رپورٹ ۱۹۳۶۔۱۹۳۷ء سے انتخاب) نیروبی کے احباب اگر چہ کم و بیش انفرادی رنگ میں ( دعوۃ الی اللہ ) میں لگے رہے ہیں لیکن سیٹھ عثمان یعقوب صاحب چوہدری محمد شریف صاحب، بابو غلام محمد صاحب ریٹائرڈ، کریم بخش صاحب، شیخ غلام فرید صاحب اور مکرم سید محمود اللہ شاہ صاحب اپنے مخصوص رنگ میں حتی الوسع غیر مسلموں میں ( دعوۃ الی اللہ ) کرتے رہے۔مؤرخہ ۷ ا رمئی بر مکان مکرم ملک احمد حسین صاحب یوم ( دعوۃ الی اللہ ) کے موقعہ پر دعوت چائے کا انتظام کیا گیا جس میں مکرم سید محمود اللہ شاہ صاحب نے سورہ کہف کے ابتدائی رکوع کی تفسیر کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ اور آپ کے متعلق پیشگوئیوں