سید محموداللہ شاہ

by Other Authors

Page 31 of 179

سید محموداللہ شاہ — Page 31

31 صورت میں پھر شروع کیا گیا تھا۔اس کے امسال اجلاس ہوتے رہے اور خاکسار نے بھی ایک تقریر کی۔جس میں ( دین حق ) کی مایہ نازخواتین کے رنگ میں رنگین ہونے کی طرف توجہ دلائی گئی۔لجنہ نے امسال تحریک جدید میں نمایاں حصہ لیا اور رسالہ سواحیلی کی اشاعت میں بھی وقتاً فوقتاً امداد کرتی رہیں۔“ (سالانہ رپورٹ صدرانجمن احمد یہ قادیان ۱۹۳۶ء۔۱۹۳۷ء) مکرم شیخ مبارک احمد صاحب مربی سلسلہ کی رپورٹ سے ماخوذ) ا جماعت احمد یہ نیروبی میں خاکسار نے تین ماہ اس سال قرآن کا درس دیا اور میری عدم موجودگی میں جناب سید محمود اللہ شاہ صاحب قرآن مجید کا درس دیتے رہے۔یہاں ہفتہ وار درس ہوتا ہے۔لیکن آخری حصہ سال میں قریباً روزانہ بعد نماز مغرب بھی علاوہ ہفتہ وار درس کے قرآن مجید کا درس دیا جاتا رہا۔سال کے آخر تک سورہ احزاب تک کا درس ہوا۔نیروبی کی خواتین میں بھی برعایت پر دہ ہفتہ وار درس ہوتا رہا۔جب خاکسار نیروبی میں ہوتا تو خاکسار کو درس دینا پڑتا۔والا ( مکرم سید محمود اللہ شاہ صاحب مکرم ان میں بھی درس دیتے رہے۔مدرس تذکره و کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نیروبی میں مکرم سید محمود اللہ شاہ صاحب تذکرہ کا درس ایک عرصہ تک سال زیر رپورٹ میں دیتے رہے اور کچھ عرصہ تک ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ السلام بعد نماز مغرب سناتے رہے۔(سالانہ رپورٹ صدرانجمن احمد یہ قادیان ۱۹۳۷۔۱۹۳۸ صفحہ ۱۱۸ - ۱۲۷ )