سید محموداللہ شاہ

by Other Authors

Page 145 of 179

سید محموداللہ شاہ — Page 145

145 کروایا تھا۔حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب بسا اوقات مجھے بتلایا کرتے تھے کہ جو حافظ ہم نے گھر پر رکھا ہوا ہے وہ والد صاحب کو بتایا کرتا تھا کہ ان کا حافظہ اچھا نہیں۔تو والد صاحب نے پوچھا کیا انہیں یاد نہیں ہوتا۔تو حافظ صاحب نے کہا کہ حفظ تو کر لیتے ہیں مگر رکوع بھول جاتا ہے۔یہ باتیں سنا کر حضرت شاہ صاحب ہنسا کرتے تھے۔بہر حال مختصر یہ کہ ان دونوں بھائیوں نے چھوٹی عمر میں ہی قرآن کریم حفظ کر لیا تھا اور ان کے بڑے بھائی حضرت ڈاکٹر سید حبیب اللہ شاہ صاحب نے بھی قرآن کریم حفظ کیا ہوا تھا۔حضرت ڈاکٹر صاحب نے تو خود حفظ کیا تھا۔البتہ حضرت شاہ صاحب اور حضرت عزیز اللہ شاہ صاحب کو حضرت سید عبد الستار شاہ صاحب نے باقاعدہ اہتمام سے حفظ کروایا۔حضرت شاہ صاحب بتایا کرتے تھے کہ وہ دس گیارہ برس کی عمر میں قرآن کریم حفظ کر چکے تھے۔اس کے بعد یہ تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان میں چلے آئے جہاں سے میٹرک کیا۔پھر اسلامیہ کالج لاہور سے بی اے کیا۔اس کے بعد ان کے والد صاحب نے انہیں حصول تعلیم کے لئے انگلستان بھیجا اور یہ بات انہوں نے خود مجھے بتلائی کہ انگلینڈ میں ان کو انہوں نے کہا تھا کہ جا کر آکسفورڈ میں پڑھیں۔چنانچہ آپ انگلینڈ تشریف لے گئے۔ابھی وہاں داخلہ کے لئے کچھ وقت باقی تھا۔تو ان کے پروفیسر نے انہیں کہا کہ یہاں دو زبانیں سیکھنی ہوتی ہیں وہاں انگریزی کے علاوہ جرمن اور لاطینی بھی پڑھائی جاتی تھیں۔چنانچہ انہوں نے لاطینی سیکھی اور بڑی عمدہ لاطینی زبان سیکھی۔حضرت مصلح موعود نور اللہ مرقدہ نے فرمایا کہ آپ پھر ریلوے انجینئر نگ کی تعلیم حاصل کر لیں۔اس کے بعد حضرت شاہ صاحب شیفلیڈ میں داخل ہو گئے جہاں سے آپ نے یہ تعلیم حاصل کی۔بہر حال انہوں نے غالباً دو تین سال تعلیم حاصل کی۔ان کے بارہ میں انڈیا والوں نے تو کہا تھا کہ آپ کی نظر کمزور ہے مگر آپ نے اس کمزور نظر کے ساتھ انگلستان سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔انگلستان سے ریلوے انجینئر نگ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد آپ قادیان واپس