سید محموداللہ شاہ

by Other Authors

Page 144 of 179

سید محموداللہ شاہ — Page 144

144 وو کچھ یادیں کچھ تاثرات انٹرویو محترمہ فرخندہ اختر صاحبہ اہلیہ سوم حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب) مکرمه و محترمہ فرخندہ اختر صاحبہ نے بتایا : حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب کے متعلق جو خود خاکسار نے سُنا ہوا ہے اور دیکھا ہوا ہے نیز آپ کے افرادِ خاندان سے جو سُنا ہوا ہے، وہ میں آپ کو بتائے دیتی ہوں۔ان کی ابتدائی زندگی سے متعلق آغاز کرتی ہوں۔اس سے پہلے یہ ہے کہ انگریزی میں کہتے ہیں کہ The actions of the just۔smell sweet and blossom in the dust کہ وہ لوگ جو وفات پا جاتے ہیں۔ان کے actions of the just رہ جاتے ہیں اور وہی ہمارے لئے مشعل راہ ہوتے ہیں اور ہماری زندگی میں کام آجاتے ہیں۔انہوں نے یعنی حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب نے خود ہی بتلایا تھا کہ وہ دسمبر ۱۹۰۰ ء میں پیدا ہوئے اور ان کا بچپن سیالکوٹ کے ضلع کی تحصیل رعیہ میں گزرا۔بعد میں وہ تحصیل ختم ہوگئی اور نارووال تحصیل رہی تھی۔اس وقت ان کے والد رعیہ میں بطور اسسٹنٹ سرجن خدمات بجالا رہے تھے۔وہاں بچپن میں ہی ان کے والد صاحب نے ان کو اور حضرت سید عزیز اللہ شاہ صاحب کو حفظ قرآن کروانے کے لئے گھر پر ایک حافظ مقرر کیا۔اس حافظ سے اور بھائی بہنوں نے بھی قرآن کریم پڑھا تھا۔حضرت شاہ صاحب کی صحت بچپن سے کمزور تھی۔اس کے بعد مدرسہ تعلیم الاسلام قادیان سے میٹرک کیا۔ان کے والد حضرت سید عبدالستار شاہ صاحب کی خواہش تھی کہ سب بچے دینی اور میڈیکل کی تعلیم حاصل کریں۔کیونکہ دینی تعلیم کے بعد طلب کی تعلیم بہت اعلیٰ تعلیم ہے۔جن میں بنی نوع انسان کی بھلائی بھی شامل ہے۔حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب نے اس کے پیش نظر اپنے سارے بچوں کو Fsc کرنے کے لئے داخل