سوانح حضرت مسیح موعود و مہدی موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 8 of 32

سوانح حضرت مسیح موعود و مہدی موعود علیہ السلام — Page 8

کثرت مکالمات کی ابتداء ۲ جون ۱۸۷۲ء کو آپ کے والد ماجد حضرت مرزا غلام مرتضی صاحب کا انتقال ہوا اور ساتھ ہی بڑے زور شور سے آپ پر مکالمات و مخاطبات کا نزول شروع ہو گیا۔اور آپ براہ راست رب العالمین کی آغوش تربیت میں آگئے۔یہی وجہ ہے کہ اگرچہ آپ کے والد کے وصال کے بعد آپ کے بڑے بھائی مرزا غلام قادر صاحب (متوفی ۱۸۸۳ء) ہی پوری خاندانی جائداد پر قابض و مسفرم تھے۔اور آپ کے سال تک خبر آزما عالم درویشی و فقیری میں رہے۔مگر آپ کا ذوق تبلیغ اور جذبہ عبادت کم ہونے کی بجائے گویا بحر مواج کی شکل اختیار کر گیا۔اور آپ ہر قسم کے دینوی جھمیلوں سے بے نیاز ہو کر خدمت دین میں سرگرم عمل ہو گئے اور خصوصاً آریہ سماج پر پوری قوت سے حملہ کر دیا۔جس میں اسلام کو فتح نصیب ہوئی۔براہین احمدیہ جیسی شہرہ آفاق کتاب کی اشاعت ۱۸۸۰ء سے ۱۸۸۲ء تک آپ کے قلم مبارک سے براہین احمدیہ جیسی معرکہ آلارا تصنیف منظر عام پر آئی جس سے برصغیر پاک و ہ و ہند میں زبردست تہلکہ مچ گیا۔اور مسلمانان ہند جو عیسائیت آریہ سماج اور مغربی فلسفہ اور الحاد کے مرکب اور خوفناک حملہ سے نیم جاں اور نڈھال ہو چکے تھے اسلام کے اس زبردست دفاع سے ایک نئی زندگی اور نئی طاقت محسوس کرنے لگے اور مسلمان علماء