سوانح حضرت مسیح موعود و مہدی موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 7 of 32

سوانح حضرت مسیح موعود و مہدی موعود علیہ السلام — Page 7

تیرا خدا تیرے اس فعل سے راضی ہوا اور وہ تجھے بہت برکت دے گا۔یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے" قلمی جہاد کا آغاز ۱۸۷۲ء میں آپ نے اسلام کی تائید میں قلمی جہاد کا آغاز فرمایا اور منشور محمدی (بنگلور) اور دوسرے مسلم پریس میں مضامین سپرد قلم کرنے شروع کئے۔اندازا ۱۸۷۳ء میں آپ نے شعرو سخن کو اشاعت حق کا ذریعہ بنایا۔آپ اوائل میں فرخ تخلص کرتے تھے۔روزوں کا مجاہدہ عظیم ۱۸۷۵ء میں آپ نے خدائے عزوجل کے ارشاد پر نو ماہ تک روزوں کا عظیم مجاہدہ کیا۔جس میں آپ کو عالم روحانی کی سیر کرائی گئی۔اور گزشتہ انبیاء و صلحاء اور حضرت علی و فاطمه و حسن حسین رضی اللہ عنہم کے علاوہ محمد مصطفے صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی عین بیداری کی حالت میں زیارت نصیب ہوئی۔یہ آپ ایسے عاشق رسولی کا لطیف معراج تھا۔