سوانح حضرت مسیح موعود و مہدی موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 9 of 32

سوانح حضرت مسیح موعود و مہدی موعود علیہ السلام — Page 9

و فضلاء مثلا ابو سعید محمد حسین بٹالوی ایڈووکیٹ اہل حدیث حضرت صوفی احمد جان صاحب لدھیانوی اور مولانا محمد شریف صاحب بنگلوری نے اس کتاب کو ایک بے نظیر شاہکار تسلیم کیا۔اور دشمنان اسلام کے ہاں صف ماتم بچھ گئی ساتھ ہی کفر کی طاقتیں مجتمع اور منتظم ہو کر آپ کے خلاف برسرپیکار ہو گئیں۔دعوی ماموریت اور نشان نمائی کی عالمگیر دعوت مارچ ۱۸۸۲ء میں آپ کو ماموریت کی خلعت سے نوازا گیا۔جس کے بعد ۱۸۸۴ء اور ۱۸۸۵ء میں آپ نے دنیا بھر کے غیر مسلم لیڈروں اور راہ نماؤں کو نشان نمائی کی عالمگیر دعوت دی اور اس سلسلہ میں ہیں ہزار اردو و انگریزی اشتہارات بذریعہ رجسٹری بھجوائے مگر آزمائش کے لئے کوئی نہ آیا ہر چند ہر مخالف کو مقابل پر بلایا ہم نے ایک نہایت مبارک خاندان کی بنیاد اور پیشگوئی مصلح موعود نومبر ۱۸۸۴ء میں دہلی کے صوفی مرتاض حضرت خواجہ میر درد رحمتہ اللہ علیہ کے نبیرہ حضرت میر ناصر نواب صاحب کی بیٹی حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ آپ کے عقد میں آئیں۔اس طرح