سوانح حضرت مسیح موعود و مہدی موعود علیہ السلام — Page 6
سیالکوٹ میں تبلیغ اسلام کے معرکے ۱۸۷۴ء سے ۱۸۷۷ء تک آپ سیالکوٹ میں بسلسلہ ملازمت قیام فرما رہے۔جہاں دفتری فرائض کے بعد آپ کا پورا وقت تلاوت قرآن، عبادت گزاری، خدمت خلق اور تبلیغ اسلام میں گزرتا تھا۔عیسائیوں نے پنجاب کو اور پنجاب میں خصوصاً سیالکوٹ کو عیسائیت کے فروغ کا بھاری مرکز بنا رکھا تھا۔حضرت اقدس نے یہاں تبلیغ اسلام اور رو عیسائیت کا پر جوش محاذ کھول دیا اور خصوصاً سکاچ مشن کے بڑے نامی گرامی پادری بنگر سے آپ کے بڑے بڑے معرکے ہوئے اس سرو فروشانہ جہاد کا تذکرہ علامہ ڈاکٹر سر محمد اقبال کے استاد مولوی سید میر حسن صاحب سیالکوٹی کے بیانات میں بھی ملتا ہے۔مناظرہ سے دستکشی اور آسمانی بشارت سیالکوٹ سے واپسی کے بعد آپ پھر قادیان میں تشریف لے آئے اور خدمت دین و ملت کی سرگرمیاں جاری کر دیں۔۱۸۷۸ء میں جبکہ آپ نے بٹالہ میں مولوی محمد حسین بٹالوی سے محض اللہ مناظرہ کرنے سے انکار کر دیا۔اور حنفیوں کی ہنگامہ آرائی کے باوجود قرآن مجید کے اقوال رسول سے مقدم ہونے کا اعلان عام کر دیا تو رب ذوالجلال نے اس پر خوشنودی کا اظہار فرمایا اور آپ کو خبردی