سوانح حضرت مسیح موعود و مہدی موعود علیہ السلام — Page 5
دوران تعلیم آپ نے پہلی بار عالم خواب میں محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔آپ نے دیکھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کرسی اونچی ہو گئی ہے۔حتی کہ چھت کے قریب جا پہنچی ہے اور آپ کا چہرہ مبارک ایسا چمکنے لگا کہ گویا۔اس پر سورج اور چاند کی شعائیں پڑ رہی ہیں۔خدمت دین کی مجاہدانہ تیاری حضرت اقدس علیہ السلام کو ابتدا ہی سے جناب الہی سے ایسا جذب عطا ہوا کہ آپ شروع ہی سے خلوت نشین ہو گئے تھے۔اور سارا سارا دن مسجد میں بیٹھ کر قرآن شریف پڑھتے اور اس کے حاشیہ پر نوٹ لکھتے رہتے تھے اور اسلام اور مسلمانوں کی خستہ حالی کو دیکھ کر دن رات مضطرب اور بے چین ہو جاتے تھے۔غیرت رسول کا بے پناہ جذبہ شروع ہی سے ایسا موجزن تھا کہ ۱۶ ۱۷ برس کی عمر سے عیسائیوں کے اعتراضات جمع کرنے کی مہم شروع کر دی تھی۔مقدمات میں راست گفتاری اور تعلق باللہ اسی زمانہ میں آپ کو اپنے والد کے حکم پر ان کے مقدمات کی پیروی کرنا پڑی۔یہ ابتلائے عظیم کم و بیش سترہ برس تک جاری رہا۔جس میں آپ نے راست گفتاری منکسر المزاجی اور تعلق باللہ کا ایسا بے مثال نمونہ دیکھا کہ چشم فلک نے صدیوں سے نہیں دیکھا تھا۔