سوانح حضرت مسیح موعود و مہدی موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 29 of 32

سوانح حضرت مسیح موعود و مہدی موعود علیہ السلام — Page 29

3 پیغام صلح قیام لاہور میں حضور نے دو قومی نظریہ کی اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالنے اور مسلمانوں اور ہندوؤں کو اتحاد و اتفاق سے رہنے کے لئے ایک رسالہ ”پیغام صلح" تصنیف فرمایا۔جس میں صاف لفظوں میں یہ بھی واضح فرما دیا کہ : میں سچ سچ کہتا ہوں کہ ہم شورہ زمین کے سانپوں اور بیابانوں کے بھیڑیوں سے صلح کر سکتے ہیں لیکن ان لوگوں سے ہم صلح نہیں کر سکتے جو ہمارے پیارے نبی پر جو ہمیں اپنی جان اور ماں باپ سے بھی پیارا ہے ناپاک حملے کرتے ہیں" وصال مبارک حضور کی صاحبزادی حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحب نے اس آخری سفر لاہور سے قبل قادیان میں خواب دیکھا کہ : میں نیچے اپنے صحن میں ہوں اور گول کمرہ کی طرف جاتی ہوں تو وہاں بہت سے لوگ ہیں جیسے کوئی خاص مجلس ہو۔مولوی عبد الکریم صاحب دروازے کے پاس آئے اور کہا بی بی جاؤ ابا سے کہو کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وسلم) اور صحابہ تشریف لائے ہیں آپ کو بلاتے ہیں۔میں اوپر گئی اور دیکھا کہ پلنگ پر بیٹھے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام بہت تیزی سے لکھ رہے ہیں۔اور ایک خاص کیفیت آپ کے چہرے پر ہے پر نور اور پرجوش، میں نے کہا ابا