سوانح حضرت مسیح موعود و مہدی موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 28 of 32

سوانح حضرت مسیح موعود و مہدی موعود علیہ السلام — Page 28

۲۸ " آپ دنیاوی حاکم ہیں۔خدا نے ہمیں دین کے لئے روحانی حاکم بنایا ہے جس طرح آپ کے وقت کاموں کے لئے مقرر ہیں۔اسی طرح ہمارے بھی کام مقرر ہیں۔اب ہماری نماز کا وقت ہے" یہ کہہ کہ آپ اٹھ کھڑے ہوئے اور واپس تشریف لے آئے۔آخری سفر لاہور چشمہ معرفت کی تصنیف اور بعض دوسری مسلسل علمی و دینی مصروفیات کے باعث آپ کی صحت تشویشناک طور پر گر چکی تھی کہ آپ ۲۷ اپریل ۱۹۰۸ء کو لاہور تشریف لے آئے اور احمد یہ بلڈ نکس لاہور میں قیام فرما ہو کر تقریر و نصائح کا آغاز کر دیا۔یہ حضور کا آخری سفر تھا۔جس میں شہزادہ سلطان ابراہیم صاحب مسٹر محمد علی صاحب جعفری، پروفیسر کلمسٹ ریگ، مسٹر فضل حسین اور بہت سے دوسری نامور شخصیات آپ کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور آپ کی زبان مبارک سے مقدس کلمات سننے کی سعادت پائی۔۱۷ مئی کو آپ نے ایک پبلک جلسہ میں روسائے لاہور کو تبلیغ فرمائی جس سے وہ ازحد متاثر ہوئے۔۲۵ مئی کو حضور نے آخری پر جلال تقریر فرمائی جس کے آخری الفاظ یہ تھے۔بیٹی کو مرنے دو کہ اس میں اسلام کی حیات ہے۔ایسا ہی عیسی موسوی کی بجائے عینی محمدی کو آنے دو کہ اس میں اسلام کی عظمت ہے"