سوانح حضرت مسیح موعود و مہدی موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 30 of 32

سوانح حضرت مسیح موعود و مہدی موعود علیہ السلام — Page 30

مولوی عبدالکریم کہتے ہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کے ساتھ تشریف لائے ہیں اور آپ کو بلا رہے ہیں۔آپ نے لکھتے لکھتے نظر اٹھائی اور مجھے کہا کہ جاؤ کہو یہ مضمون ختم ہوا اور میں آیا" اس آسمانی خبر کے عین مطابق ۲۵ مئی کی شام کو ”پیغام صلح" کا مضمون ختم ہوا اور اگلے روز صبح نو بجے آپ کی روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی۔اور آپ اپنے آقا و مولا محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں حاضر ہو گئے انا للہ و انا الیہ راجعون وفات کے وقت حضور کی عمر سوا تمتر سال کے قریب تھی۔دن منگل کا تھا اور کی تاریخ ۲۶ مئی (۱۹۰۸ء) تھی جو ایک جدید تحقیق کے مطابق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم وصال بھی ہے۔خدا نما اخلاق و شمائل حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب (آپ کے برادر نسبتی) فرماتے ہیں: میں نے آپ کو اس وقت دیکھا جب میں دو برس کا بچہ تھا۔پھر آپ میری آنکھوں سے اس وقت غائب ہوئے جب میں ۲۷ سال کا جوان تھا۔مگر میں خدا کی قسم کھا کر بیان کرتا ہوں کہ میں نے آپ سے زیادہ خلیق، آپ سے