سوانح حضرت مسیح موعود و مہدی موعود علیہ السلام — Page 27
۲۷ آپ کی زندگی کا آخری جلسہ سالانہ ۲۶ ۲۷ ۲۸ دسمبر ۱۹۰۷ کو آپ کی زندگی کا آخری جلسہ سالانہ منعقد ہوا۔جس میں آپ نے دو تقاریر فرمائیں۔جو نہایت بیش قیمت ہدایات پر مشتمل تھیں۔جلسہ کے پہلے دن حضور سیر کو باہر تشریف لائے تو پروانوں کا ہجوم امڈ آیا جسے دیکھ کر حضرت مفتی محمد صادق صاحب نے بے ساختہ کہا۔”لوگ بے چارے بچے ہیں کیا کریں۔تیرہ سو سال کے بعد ایک نبی کا چہرہ دنیا میں نظر آیا ہے" فنانشل کمشنر پنجاب کی حضرت سے ملاقات ۲۱ مارچ ۱۹۰۷ء کی صبح کو سر جیمز ولسن صاحب فنانشل کمشنر پنجاب ایک دن کے دورہ پر قادیان آئے اور ایک کھلے کیمپ میں قیام کیا اور حضور سے ملاقات کی خواہش کی چنانچہ حضور پانچ بجے شام اپنے بعض خدام کے ساتھ تشریف لے گئے دوران ملاقات فنانشل کمشنر صاحب کو خوب کھول کھول کر دین حق کی خوبیاں بتائیں اور واضح فرمایا کہ دین حق دلائل قویہ اور نشانات آسمانی سے پھیلا ہے۔اور اس سے آئندہ پھیلے گا اور جو جنگیں اسلام میں ہو ئیں وہ سب دفاعی تھیں۔اسلام کا تلوار سے پھیلنے کا عقیدہ غلط اور مخالفوں کی اختراع ہے۔کمشنر صاحب نے بعض دنیاوی باتیں کرنا چاہیں تو حضور نے فرمایا: