سوانح حضرت مسیح موعود و مہدی موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 18 of 32

سوانح حضرت مسیح موعود و مہدی موعود علیہ السلام — Page 18

فرقہ احمدیہ کا نام 1901ء میں سرکاری طور پر مردم شماری ہونے والی تھی اس لئے آپ نے ۴ نومبر ۱۹۰۰ء کو اشتہار دیا کہ آنحضرت کا جمالی اسم مبارک احمد تھا اس مناسبت سے جماعت کا نام فرقہ احمد یہ رکھا جاتا ہے۔”تا اس نام کو سنتے ہی ہر شخص سمجھ لے کہ یہ فرقہ دنیا میں آشتی و صلح پھیلانے آیا ہے" مخالف علماء کو مصالحت کی پیشکش ۵ مارچ 1991ء کو آپ نے بذریعہ اشتہار مخالف علماء کو صلح کی مخلصانہ پیشکش کی کہ فریقین سخت زبانی سے پرہیز کرنے اور تہذیب و شائستگی کا التزام کرنے کا معاہدہ کریں۔اور میں اپنی جماعت کے اہل قلم کی طرف سے اس کی پابندی کا انتظام کروں گا۔افسوس علماء زمانہ نے امام وقت کی یہ دعوت نہایت بے دردی سے ٹھکرادی اور کہا کہ جب تک مرزا صاحب اپنی سب کتابوں کو نذر آتش کر کے اپنی دعوت پر علماء سے معافی نہ مانگیں صلح نہیں ہو سکتی۔نیز ادعا کیا کہ مصالحت کی ضرورت ہی کیا ہے ”خدا اس فرقہ ابو جہلیہ و طائفہ احمقیہ کو مسیلمہ کذاب اسود عنسی کے اتباع کی طرح صفحہ ہستی - سے نیست و نابود کر دے گا"