سوانح حضرت مسیح موعود و مہدی موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 17 of 32

سوانح حضرت مسیح موعود و مہدی موعود علیہ السلام — Page 17

نیم روز کی طرح روشن کر دیا۔اور علمی و ادبی عظمت کی دھاک بٹھادی۔بشپ کو شکست فاش مئی ۱۹۰۰ء میں حضور نے بشپ جارج الفریڈ لی فرائے کو "معصوم نبی" کے موضوع پر بحث کرنے کے لئے للکارا۔مگر اسے خدا کے بطل جلیل کے مقابلہ پر میدان میں آنے کی جرات نہ ہو سکی۔انڈین پیکٹیٹر نے بشپ کے اس فرار پر زبردست تنقید کی۔اور اسلام کو ایک بار پھر عیسائیت پر فتح عظیم نصیب ہوئی۔اعجاز مسیح اور تحفہ گولڑویہ کی تصنیف و اشاعت ۲۸ اگست ۱۹۰۰ ء کو حضور نے گولڑہ شریف کے مشہور سجادہ نشین مہر علی شاہ صاحب کو تفسیر نویسی کی دعوت دی۔پیر صاحب تو یہ دعوت ٹال گئے مگر حضور نے ان پر دو ہرے رنگ میں اتمام حجت کی۔چنانچہ ایک تو "اعجاز اصبح" کے نام سے سورہ فاتحہ کے نام سے عربی میں انعامی تفسیر شائع فرمائی اور بلاد عرب و عجم میں اس کی خوب اشاعت کی۔دوسرے تحفہ گولڑویہ کے نام سے ایک مبسوط کتاب شائع کی جس میں اپنی سچائی کے ناقابل تردید دلائل تحریر فرمائے۔اس کتاب پر بھی آپ نے انعام دینے کا اعلان فرمایا۔مگر وہ عمر بھر اس کا جواب دینے سے قاصر رہے۔