سوانح حضرت مسیح موعود و مہدی موعود علیہ السلام — Page 19
ریویو آف ریلیجنز کا اجراء ۱۹۰۲ء میں آپ کے حکم سے اردو اور انگریزی میں رسالہ ریویو آف ریلیجنز جاری کیا گیا جس سے مغربی ممالک میں تبلیغ کا نیا دور شروع ہوا۔اس رسالہ نے دینی انقلاب کا ماحول پیدا کر دیا۔کونٹ ٹالسٹائی اور یورپ و امریکہ کے بعض دوسرے چوٹی کے غیر مسلم مفکرین اس کے مضامین پڑھ کر دین حق کے پاک اصولوں کی عظمت کے قائل ہونے لگے۔مرکز احمدیت کے دوسرے اخبارات و رسائل مرکز احمدیت سے اب تک صرف اخبار الحکم ۱۸۹۸ء سے جاری تھا۔لیکن ریویو آف ریلیجنز کے اجراء کے کئی ماہ بعد اکتوبر ۱۹۰۲ء سے البدر کے نام سے دوسرا ہفت روزہ بھی چھپنے لگا۔ان دونوں اخبارات کو حضرت مسیح موعود نے اپنا دست و بازو قرار دیا۔اور یہ دونوں زمانہ مسیح موعود کی تاریخ کے اکثر و بیشتر امین و پاسباں ثابت ہوئے۔یکم مارچ ۱۹۰۲ء سے رسالہ تشحيد الاذہان نکلنے لگا۔جس سے اندرون ملک احمدی علم کلام کی دھوم مچ گئی۔اسی سال رسالہ تعلیم الاسلام بھی قادیان سے نکلنا شروع ہوا۔جس کی اصل غرض تفسیر قرآن تھی۔جماعت کی حیرت انگیز ترقی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خدا سے علم پاکر قبل از