سوشل میڈیا (Social Media)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 99 of 130

سوشل میڈیا (Social Media) — Page 99

پر علم اور معلومات سے بھر پور پروگرام اور کتابیں با آسانی دستیاب ہیں۔آپ کو ان ذرائع کو استعمال میں لاتے ہوئے اپنے علم میں مستقل اضافہ کرنا چاہیئے۔لجنہ اماءاللہ کی ہر ممبر کو چاہئے کہ وہ اپنے آپ کو ایم ٹی اے سے جوڑ دے اور باقاعدگی سے اس کے پروگرام دیکھیں۔کم از کم اس بات کو یقینی بنائیں کہ میرا خطبہ جمعہ اور خلیفہ اس کے دیگر پروگرام ضرور دیکھیں اور اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ اُن کے بچے بھی بیٹھ کر یہ پروگرام ضرور دیکھیں۔جو بچیاں یہاں یو کے میں پلی بڑھی ہیں انہیں چاہئے کہ وہ بھی اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ ایم ٹی اے اور جماعتی ویب سائٹس سے منسلک رہیں۔انہیں اس بات کو بھی یقینی بنانا چاہئے کہ وہ خلیفہ وقت کے پروگرام ضرور دیکھیں کیونکہ یہ ان کی روحانی اور اخلاقی تربیت کا باعث بھی ہونگے اور دین کے بارہ میں ان کا علم بھی بڑھے گا۔دنیا کہ ہر حصہ کے لوگ ایم ٹی اے کے ذریعہ سچائی کو پہچان کر احمدیت کی آغوش میں آرہے ہیں۔جیسا کہ کچھ عرصہ قبل فرانس کے نزدیک ایک نہایت ہی چھوٹے سے جزیرہ میں رہنے والے ایک شخص نے لکھا کہ اتفاق سے ایم ٹی اے دیکھنے کا موقع ملا اور اس وقت میرا خطبہ نشر ہو رہا تھا۔اس خطبہ میں میں نے وفات مسیح کا ذکر کیا تو اس کو سن کر اس شخص نے کہا کہ مجھے یقین ہو گیا ہے کہ یہ درست تعلیم ہے۔پھر اس نے انٹرنیٹ پر جماعت کے متعلق ریسرچ کی اور youtube پر ہمارے پروگرام دیکھے اور اس کے بعد اس نے کہا کہ مجھے احمدیت کی سچائی کا یقین ہو گیا اور یوں اللہ کے فضل سے اس نے بیعت کر لی۔99