سوشل میڈیا (Social Media)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 98 of 130

سوشل میڈیا (Social Media) — Page 98

شیطان سے بچنے والے ہوں گے۔“ 66 ( خطبہ جمعہ فرمودہ 20 مئی 2016، مسجد ناصر، گوٹن برگ ، سویڈن) سیح ( مطبوع الفضل انٹرنیشنل 10 جون 2016ء) سید نا حضرت امیر المومنین خلیفة اسمع الخامس ایدہ اللہ تعالی نصرہ العزیز نے جلسہ سالانہ آسٹریلیا منعقدہ دسمبر 2015 ء کے موقع پر احباب جماعت کو جو پیغام ارسال فرمایا، اُس کا اختتام ان الفاظ سے فرمایا: میں نے بار بار تمام دنیا کے احمدیوں کو اس طرف توجہ دلائی ہے کہ MTA پر جو پروگرام آتے ہیں ان کو دیکھیں۔والدین بھی اس طرف توجہ کریں اور اپنی اولاد کو بھی ایم ٹی اے سے وابستہ کریں۔یہ بھی ایک روحانی مائدہ ہے جو آپ کی روحانی بقا کا ذریعہ ہے۔اس سے آپ کا دینی علم بڑھے گا۔روحانیت میں ترقی ہو گی اور خلافت سے کامل تعلق پیدا ہو گا اور دنیا کے دوسرے چینلز کے زہریلے اثر سے بھی محفوظ رہیں گے۔اللہ تعالیٰ آپ کو میری ان نصائح پر عمل کرنے کی توفیق بخشے۔آمین۔“ پیغام برائے جلسہ سالانہ آسٹریلیا 24 دسمبر 2015ء) ( مطبوعه الفضل انٹر نیشنل 15 جولائی 2016ء) اسی طرح خاص طور پر لجنہ اماءاللہ کو ایم ٹی اے کی برکات سے بھر پور فائدہ اٹھانے کی تلقین کرتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ایک موقع پر فرمایا: جیسا کہ میں نے آج کہا ہے کہ ہم اپنی تعلیمات کو پھیلانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد لے سکتے ہیں۔MTA کے علاوہ جماعتی ویب سائٹس بھی ہیں جن دو 98