سوشل میڈیا (Social Media) — Page 100
ایسا ہی کئی خواتین ہیں جو ہماری جماعت میں شامل ہوئیں اور وہ اپنے ایمان پر بہت پختہ ہیں۔(اردو ترجمه خطاب بر موقع سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ یو کے 25 اکتوبر 2015ء) ( مطبوعه الفضل انٹر نیشنل 25 مارچ 2016ء) MTA خلافت سے جوڑنے کا ذریعہ مسلم ٹیلی وژن احمد یہ ایک نعمت عظمیٰ سے کم نہیں جس سے ہر ممکن فائدہ اٹھانا چاہئے۔چنانچہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: اس زمانے میں جیسا کہ میں نے مثالیں بھی دی ہیں، بہت سی باتیں ایسی ہیں جو اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کی طرف لے جاتی ہیں۔ان کا صحیح استعمال برا نہیں ہے، لیکن ان کا غلط استعمال برائیوں کے پھیلانے، غلاظتوں کے پھیلانے، گناہوں کے پھیلانے کا بہت بڑا ذریعہ بنا ہوا ہے۔لیکن یہی چیزیں نیکیوں کو پھیلانے کا بھی ذریعہ ہیں۔ٹی وی ہے، معلوماتی اور علمی باتیں بھی بتاتا ہے لیکن بے حیائیاں بھی اس کی وجہ سے عام ہیں۔اس زمانے میں ٹی وی کا سب سے بہتر استعمال تو ہم احمدی کر رہے ہیں یا جماعت احمدیہ کر رہی ہے۔میں نے جلسوں کے دنوں میں بھی توجہ دلائی تھی اور اُس کا بعض لوگوں پر اثر کبھی ہوا اور انہوں نے مجھے کہا کہ پہلے ہم ایم ٹی اے نہیں دیکھا کرتے تھے، اب آپ کے کہنے پر، توجہ دلانے پر ہم نے ایم ٹی اے دیکھنا شروع کیا ہے تو افسوس کرتے ہیں کہ پہلے 100