سوشل میڈیا (Social Media)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 97 of 130

سوشل میڈیا (Social Media) — Page 97

حضور انور ایدہ اللہ نے اپنے خطابات میں بار ہا تو جہ دلائی ہے کہ مواصلاتی ایجادات کو دین سے مضبوط تعلق قائم کرنے کے لئے استعمال کریں تا کہ علمی اور روحانی مائدوں سے فیضیاب ہوسکیں۔یہی ذرائع دنیا کی سعید فطرت روحوں کو راستی کی طرف کھینچ کر اسلام کی آغوش میں لا رہے ہیں۔MTA کی برکات مسلم ٹیلی وژن احمد یہ انٹرنیشنل روحانی مائندوں کا ایک ایسا ذریعہ ہے جس کی برکات زمین کے کناروں تک وسیع ہیں۔اس سے فیضیاب ہونے کے بارے میں حضور انور ایدہ اللہ نے نصائح کرتے ہوئے فرمایا: پس جس دور میں سے ہم گزر رہے ہیں اور کسی ایک ملک کی بات نہیں بلکہ پوری دنیا کا یہ حال ہے۔میڈیا نے ہمیں ایک دوسرے کے قریب کر دیا ہے اور بد قسمتی سے نیکیوں میں قریب کرنے کی بجائے شیطان کے پیچھے چلنے میں زیادہ قریب کر دیا ہے۔ایسے حالات میں ایک احمدی کو بہت زیادہ بڑھ کر اپنی حالتوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایم ٹی اے عطا فرمایا ہے، اللہ تعالیٰ نے ہمیں جماعت کے روحانی علمی پروگراموں کے لئے ویب سائٹ بھی عطا فرمائی۔اگر ہم اپنی زیادہ توجہ اس طرف کریں تو پھر ہی ہماری توجہ اس طرف رہے گی جس سے ہم اللہ تعالیٰ کے قریب ہونے والے ہوں گے اور 97