سوشل میڈیا (Social Media) — Page 90
ترقی ان کی حفاظت کی ضامن ہے جبکہ یہ ان کی تباہی کی وجہ بن سکتی ہے اور پھر دنیا دار اور دنیا دار سر بر اہان حکومت اپنے مفادات کے لئے بالکل لا پرواہ ہو گئے ہیں۔خاص طور پر جب دنیا کی سب سے بڑی ظاہری طاقت کا صدر اپنے خول میں بیٹھ کر ہوائی باتیں کر کے سمجھتا ہو کہ دنیا اب میرے کہنے کے مطابق چلے گی تو پھر اس کی یہ باتیں حالات کو مزید بگاڑنے والا بنا رہی ہیں۔ایک بات تو اس سے ظاہر ہے کہ یہ اپنے تکبر کی وجہ سے اپنے ہر مخالف کو اور مسلمانوں سے نفرت کی وجہ سے مسلمانوں کو ختم کرنے پر بھلا بیٹھا ہوا ہے۔اپنے مخالفین کو، جو چاہے کوئی بھی ہوں، ختم کرنے پر تلا بیٹھا ہے اور اس بات سے لا پرواہ ہے کہ دنیا میں مختلف وجوہات سے جو حالات پیدا ہورہے ہیں اس کے خوفناک نتائج سے وہ بھی محفوظ نہیں رہے گا۔“ ( خطبہ جمعہ فرمودہ 30 جون 2017ء بمقام مسجد بیت الفتوح ، لندن) مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 21 جولائی 2017ء) موبائل فون کے عاریتاً استعمال سے دھو کہ کسی اجنبی یا شناسا کو بھی اپنا موبائل فون دینا اگر چہ اُس کی مدد کرنا تو ہے ہی لیکن ایسا کرنا انتہائی خطر ناک بھی ہوسکتا ہے۔چنانچہ مُلک شام جو لمبے عرصہ سے خانہ جنگی کا شکار ہے، وہاں سے تعلق رکھنے والے ایک معصوم احمدی بھی ایسے ہی کسی دھوکہ کا شکار ہوئے۔اُن کی نماز جنازہ کا اعلان کرتے ہوئے حضورانور 90