سوشل میڈیا (Social Media)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 89 of 130

سوشل میڈیا (Social Media) — Page 89

سائبر اٹیک (Cyber attack) سے نظام درہم برہم حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے ایک خطبہ جمعہ میں دنیا کے بعض ممالک کے کشیدہ حالات کا ذکر کرتے ہوئے بھی نت نئے طریقوں سے ایک دوسرے کو نقصان پہنچانے کے حوالہ سے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: ”پھر نئی ایجادیں ہیں۔انسانوں نے اپنے رابطوں کے لئے ، اپنے ریکارڈ رکھنے کے لئے ، اپنے معاشی اور دوسرے نظام چلانے کے لئے بڑی آسانیاں پیدا کی ہیں۔کمپیوٹر نے بہت سے کاموں کو سنبھال لیا ہے۔لیکن یہی ایجاد دنیا کی تباہی کا بھی ذریعہ بن سکتی ہے۔آجکل بار بار کبھی کسی خاص ملک میں اور کبھی پوری دنیا میں سائبر اٹیک (cyber attack) ہو رہے ہیں۔سارا نظام اس سے درہم برہم ہو جاتا ہے۔یہاں کا بھی این ایچ ایس (NHS) کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ایئر پورٹس کا نظام درہم برہم ہو گیا۔جنگی آلات کے استعمال اور جنگوں کی وجہ بننے میں بھی یہ سائبر حملے، جو ہیں خوفناک کردار ادا کر سکتے ہیں اور تباہی لا سکتے ہیں۔چنانچہ نیٹو کے ایک نمائندے نے یہ واضح کیا ہے کہ نیٹو پر یا دنیا کے حساس معاملات میں کہیں بھی یہ سائبرحملہ ہو گیا تو ایک تباہ کن جنگ کا باعث بن سکتا ہے اور مزید ہم اس قسم کا حملہ برداشت نہیں کر سکتے۔یہ وارننگ وہ دے چکے ہیں۔پس دنیا تو اپنی تباہی کے خود سامان کر رہی ہے اور سمجھتے ہیں کہ دنیا داروں کی 89