سوشل میڈیا (Social Media)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 91 of 130

سوشل میڈیا (Social Media) — Page 91

نے ارشاد فرمایا: میں ایک جنازہ غائب بھی پڑھاؤں گا۔یہ مکرم عبد النور جابی صاحب سیر یا کا ہے 1989ء کی ان کی پیدائش ہے۔غالباً ان کو وہاں کی حکومت نے گرفتار کر لیا۔صحیح طرح پورے کو ائف بھی نہیں لکھے۔بہر حال جو کوائف موجود ہیں اس کے مطابق چند ماہ قبل انہوں نے بزنس مینجمنٹ کی یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کی تھی۔31 دسمبر 2013 ء کو وہاں حکومتی کارندوں نے ہی آپ کو گرفتار کیا تھا اور گرفتاری کی وجہ یہ تھی کہ کسی نے ان کا موبائل فون عاریتاً لے کر وہاں کے باغیوں کو فون کیا تھا۔یہ سیر یا میں حالات خراب ہونے کے ابتدائی ایام کی بات ہے۔جب کسی کو ضرورت کے وقت عاریتاً فون دینا اس وقت کوئی قابل اعتراض بات نہیں ہوتی تھی تو بہر حال باغیوں میں سے کسی نے ان کا فون لے کر اپنے ساتھیوں سے مالی لین دین کی بات کی اور اس بارے میں فون کو تو حکومت کی ایجنسیاں انٹرسیپٹ (intercept) بھی کرتی ہیں، چیک کرتی ہیں۔انہوں نے پکڑ لیا، تحقیق کے دوران یہ ثابت ہوا کہ آپ کے فون سے کال ہوئی تھی اور آپ کا باغیوں کے ساتھ رابطہ ہے۔اس وجہ سے آپ کو گرفتار کر لیا گیا اور پھر شہید بھی کر دیا گیا۔طبی رپورٹ کے مطابق مرحوم گرفتاری کے تیسرے روز ہی سر پر شدید چوٹ آنے کی وجہ سے فوت ہو گئے تھے کیونکہ یہ حکومتی پولیس والے بھی بڑا ٹارچر دیتے ہیں۔جو باغیوں کا حال ہے وہی حکومت کے کارندوں کا بھی حال ہے۔تاہم ان کی وفات کی خبر ان کے گھر والوں کو 22 فروری 2016ء کو 91