سوشل میڈیا (Social Media) — Page 83
سلسل اس کو ترقی دیں اور اس کے دائرہ کو وسیع تر کریں۔اس کے لئے ہمیں مناسب افرادی قوت کی ضرورت ہے۔پھر ایم ٹی اے انٹرنیشنل کے علاوہ دوسرے مقامی ایم ٹی اے سٹوڈ یوز بھی ہیں۔بعض جگہوں پر یا تو نئے ایم ٹی اے اسٹوڈیوز کا اجرا کیا جا رہا ہے یا متعدد ممالک میں موجودہ ایم ٹی اے کے نظام کو مزید ترقی دی جارہی ہے۔اس لئے آپ میں سے وہ جن کی قابلیت یا دلچسپی اس شعبہ میں ہے انہیں چاہئے کہ وہ broadcast میڈیا یا اس سے ملتے جلتے ٹیکنیکی شعبوں کو اختیار کریں۔ہمیں صحافیوں اور میڈیا کے ماہرین کی بھی ضرورت ہے۔کیونکہ mass media کا اثر و رسوخ دن بدن بڑھ رہا ہے۔اس لئے ہمیں اپنے لوگوں کی ضرورت ہے جو اسلام کی حقیقی تعلیمات کو میڈیا کے ذریعہ سے دنیا کے سامنے پیش کریں۔چنانچہ واقفین ٹو کی حیثیت سے آپ کو جماعت کی ضروریات کو مد نظر رکھنا چاہئے۔اور انہیں ضروریات پر مبنی اپنی تعلیم حاصل کرنی چاہئے اور پھر اس کے لئے حتی الوسع محنت کرنی چاہئے۔جب آپ اپنے متعلقہ شعبہ میں تعلیم اور تربیت حاصل کر چکے ہوں تو پھر اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نے جماعت کو اطلاع دے دی ہے اور اپنے آپ کو باقاعدہ واقف زندگی کے طور پر پیش کر دیا ہے اور پھر خدمت کے لئے تیار ہو جائیں۔“ ( خطاب بر موقع نیشنل اجتماع وقف کو یو کے 28 فروری 2016ء بمقام مسجد بیت الفتوح ،لندن ) ( مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 12 را گست 2016ء) اس اہم موضوع کے حوالہ سے مذکورہ بالا خطاب سے ایک روز قبل بھی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے واقفاتِ نو کے سالانہ اجتماع سے خطاب 83