سوشل میڈیا (Social Media)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 82 of 130

سوشل میڈیا (Social Media) — Page 82

چاہئے۔یقیناً ایک واقف ئو جس کے والدین نے اس کی پیدائش سے پہلے عہد کیا تھا کہ ان کا ہونے والا بچہ اپنی پوری زندگی دین کی خدمت میں گزارے گا اسے تو خاص طور پر ان غیر اخلاقی باتوں سے دُور رہنا چاہئے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایسی چیزیں انسان کو دین سے دور لے جاتی ہیں۔اس لئے حقیقی مومنین کو ایسی لغویات اور ہر قسم کی غلط باتوں سے اپنے آپ کو بچانا چاہئے۔“ 66 ( خطاب بر موقع نیشنل اجتماع وقف نو یو کے 28 فروری 2016ء مسجد بیت الفتوح ، لندن) ( مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 12 را گست 2016ء) میڈیا کے شعبہ میں بھی تعلیم حاصل کریں میڈیا کے شعبہ کی عالمی سطح پر وسعت کے پیش نظر احمدیوں کو اس فیلڈ میں مہارت حاصل کرنے کی طرف خاص توجہ دینی چاہئے۔میڈیا کی فیلڈ میں اہم کردار ادا کرنے کے حوالہ سے مستقبل میں میڈیا کے ماہرین کی تیاری اور اس شعبہ میں جماعتی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے واقفین ئو اور واقفات ٹو کو بار ہا توجہ دلائی ہے۔چنانچہ ایک موقع پر فرمایا: ہمیں ایسے واقفین کی بھی ضرورت ہے جو میڈیا اور ذرائع ابلاغ کے شعبوں میں تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ ہیں۔ایم ٹی اے کا کام دن بدن وسعت اختیار کر رہا ہے اور اب ہم نے ریڈیو اسٹیشن Voice of Islam کا بھی اجرا کیا ہے۔ابھی یہ ریڈیو اسٹیشن اپنے ابتدائی مراحل میں ہے۔لیکن ہماری خواہش ہے کہ ہم 82