سوشل میڈیا (Social Media) — Page 84
کرتے ہوئے ارشاد فرمایا تھا: ”ہماری جماعت میں اس چیز کی خاص ضرورت ہے کہ احمدی خواتین ڈاکٹر یا ٹیچر نہیں۔اس کے علاوہ میڈیا کے شعبہ جات میں تعلیم حاصل کرنے والی خواتین کی خدمات چاہئیں جو ایم ٹی اے اور جماعت کے دیگر شعبہ جات میں ذمہ داریاں ادا کرسکیں۔اور ہمیں صحافت کے شعبہ میں بھی خواتین کی ضرورت ہے۔آپ میں سے جو بھی ان شعبہ جات میں دلچسپی رکھتی ہوں انہیں ان شعبہ جات میں تعلیم حاصل کرنی چاہئے۔“ ( خطاب بر موقع نیشنل اجتماع واقفات نو یو کے 27 فروری 2016ء بمقام مسجد بیت الفتوح ،لندن) ( مطبوعہ رساله مریم واقفات کو شمارہ نمبر 18 اپریل تا جون 2016ء) ایم ٹی اے پر باقاعدگی سے خطبات سنیں خلیفہ وقت کے ارشادات احمدیوں میں روحانی زندگی کے قیام کی ضمانت اور آئندہ نسلوں کی اصلاح و تربیت کا نہایت اہم ذریعہ ہوتے ہیں۔چنانچہ حضور انور نے اپنے خطبات جمعہ سننے کی طرف خصوصاً واقفین کو اور واقفات ٹو کو توجہ دلاتے ہوئے فرمایا: ایم ٹی اے پر کم از کم میرے خطبات جو ہیں وہ باقاعدگی سے سنے ہوں گے اور یہ باتیں صرف واقفین ٹو کے والدین کے لئے ضروری نہیں بلکہ ہر وہ احمدی جو چاہتا ہے کہ ان کی نسلیں نظام جماعت سے وابستہ رہیں انہیں چاہئے کہ اپنے 84