سوشل میڈیا (Social Media)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 81 of 130

سوشل میڈیا (Social Media) — Page 81

ہوں نہ کہ ادھر ادھر غلط کاموں کی طرف دیکھنے والی تب اسپیشل ہوں گے۔انٹرنیٹ اور دوسری چیزوں پر لغویات دیکھنے کی بجائے وہ وقت دین کا علم حاصل کرنے کے لئے صرف کرنے والے ہوں تو تب اسپیشل ہوں گے۔لڑکوں کے حلیے دوسروں سے انہیں ممتاز کرنے والے ہوں تو تب اسپیشل ہوں گے۔“ (خطبہ جمعہ فرمودہ 28 /اکتوبر 2016ء بمقام مسجد بیت الاسلام ، ٹورانٹو، کینیڈا) ( مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 18 نومبر 2016ء) غیر اخلاقی باتوں سے دُورر ہیں غیر اخلاقی امور نہ صرف گناہ ہیں اور گمراہی کی طرف لے جاتے ہیں بلکہ انسان کی فطرت پر بھی اس کے نہایت بد اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اس حوالہ سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ایک موقع پر واقفین ٹو کو زریں نصائح کرتے ہوئے فرمایا: ” مومن کی ایک اور نشانی یہ ہے کہ وہ نامناسب اور غیر اخلاقی چیزوں سے دُور رہتا ہے۔نوجوانی کی عمر میں اور خاص طور پر مغربی معاشرے میں اس بات کا خطرہ ہے کہ ایک شخص بے حیائی سے متأثر ہو جائے اور پھر متأثر ہو جانے کی وجہ سے گمراہ ہو جائے۔مثلاً غیر اخلاقی اور مخش پروگرام با قاعدگی کے ساتھ ٹی وی پر دکھائے جاتے ہیں اور انٹرنیٹ پر ان کا دستیاب ہونا ایک معمول کی بات ہے۔یہ انتہائی بیہودہ اور گناہ کا موجب ہیں جن سے ایک مومن کو لازماً بہت دُور رہنا 81