سوشل میڈیا (Social Media)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 80 of 130

سوشل میڈیا (Social Media) — Page 80

بات ڈال دیتے ہیں کہ تم بڑے اسپیشل بچے ہو جس کا نتیجہ یہ ہے کہ بڑے ہو کر بھی ان کے دماغوں میں اسپیشل ہونا رہ جاتا ہے۔اور یہاں بھی اس قسم کی باتیں مجھے پہنچی ہیں۔وہ وقف کی حقیقت کو پیچھے کر دیتے ہیں اور وقف نو کے ٹائٹل کو اپنی زندگی کا مقصد سمجھ لیتے ہیں کہ ہم اسپیشل ہو گئے۔مزید فرمایا: ”جیسا کہ میں نے کہا بڑے اسپیشل ہیں لیکن اسپیشل ہونے کے لئے ان کو ثابت کرنا ہو گا۔کیا ثابت کرنا ہو گا ؟ کہ وہ خدا تعالیٰ سے تعلق میں دوسروں سے بڑھے ہوئے ہیں تب وہ اسپیشل کہلائیں گے۔ان میں خوفِ خدا دوسروں سے زیادہ ہے تب وہ اسپیشل کہلائیں گے۔ان کی عبادتوں کے معیار دوسروں سے بہت بلند ہیں تب وہ اسپیشل کہلائیں گے۔وہ فرض نمازوں کے ساتھ نوافل بھی ادا کرنے والے ہیں تب وہ اسپیشل کہلائیں گے۔ان کے عمومی اخلاق کا معیار انتہائی اعلیٰ درجہ کا ہے۔یہ ایک نشانی ہے اسپیشل ہونے کی۔ان کی بول چال، بات چیت میں دوسروں کے مقابلے میں بہت فرق ہے۔واضح پتا لگتا ہے کہ خالص تربیت یافتہ اور دین کو دنیا پر ہر حالت میں مقدم کرنے والا شخص ہے تب اسپیشل ہوں گے۔لڑکیاں ہیں تو ان کا لباس اور پردہ صیح اسلامی تعلیم کا نمونہ ہے جسے دوسرے لوگ بھی دیکھ کر رشک کرنے والے ہوں اور یہ کہنے والے ہوں کہ واقعی اس ماحول میں رہتے ہوئے بھی ان کے لباس اور پردہ ایک غیر معمولی نمونہ ہے تب اسپیشل ہوں گی۔لڑکے ہیں تو ان کی نظریں حیا کی وجہ سے نیچے جھکی ہوئی 80