سوشل میڈیا (Social Media)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 17 of 130

سوشل میڈیا (Social Media) — Page 17

ضروری نصیحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ : جکل زمانہ بہت خراب ہو رہا ہے۔قسم قسم کا شرک ، بدعت اور کئی خرابیاں پیدا ہوگئی ہیں۔بیعت کے وقت جو اقرار کیا جاتا ہے کہ دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا یہ اقرار خدا کے سامنے اقرار ہے“۔غور کرنے والی بات ہے کہ یہ اقرار خدا کے سامنے اقرار ہے۔اب چاہئے کہ اس پر موت تک خوب قائم رہے اور نہ سمجھو کہ بیعت نہیں کی اور اگر قائم ہو گے تو اللہ تعالیٰ دین ودنیا میں برکت دے گا۔“ فرماتے ہیں: ”اپنے اللہ کے منشاء کے مطابق پورا تقویٰ اختیار کرو۔زمانہ نازک ہے۔قہر الہی نمودار ہورہا ہے۔جو اللہ تعالیٰ کی مرضی کے موافق اپنے آپ کو بنالے گا وہ اپنی جان اور اپنی آل و اولاد پر رحم کرے گا۔‘ آجکل دنیا کے حالات جو بگڑ رہے ہیں اس پر غور کرتے ہوئے سب کو اللہ تعالیٰ کی طرف بہت زیادہ رجوع کرنا چاہئے۔فرمایا کہ بدی کی دو قسمیں ہیں۔ایک خدا کے ساتھ شریک کرنا، اس کی عظمت کو نہ جاننا، اس کی عبادت اور اطاعت میں کسل کرنا۔دوسری یہ کہ اس کے بندوں پر شفقت نہ کرنا ، ان کے حقوق ادا نہ کرنے۔اب چاہئے کہ دونوں قسم کی خرابی نہ کرو۔خدا کی اطاعت پر قائم رہو۔جو عہد تم نے بیعت میں کیا ہے اس پر قائم رہو۔خدا کے بندوں کو تکلیف نہ دو۔قرآن کو بہت غور سے پڑھو۔اس پر عمل کرو۔ہر ایک قسم کے ٹھٹھے اور بیہودہ باتوں اور مشرکانہ مجلسوں سے بچو۔پانچوں وقت نماز کو قائم رکھو۔غرض کہ کوئی ایسا حکم الہی نہ ہو جسے 17