سوشل میڈیا (Social Media)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 16 of 130

سوشل میڈیا (Social Media) — Page 16

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے احمدیوں کو اپنے ظاہری اخلاق کے ساتھ ساتھ حقوق اللہ کی ادائیگی کے معیار بھی بڑھانے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے ایک خطبہ جمعہ میں ارشاد فرمایا: بعض لوگ ان مغربی ممالک میں آکر دنیا داری کے ماحول کے زیر اثر دنیا کے ماحول میں زیادہ ڈوب گئے ہیں اور زبانی تو دین کو دنیا پر مقدم رکھنے کا عہد کرتے ہیں لیکن حقیقت میں عمل اس سے مختلف ہیں۔ہمارے احمدی یہاں کے لوگوں سے ملنے جلنے اور بہتر اخلاق غیروں کو دکھانے میں تو بہت بہتر ہیں۔لیکن عبادت اور اللہ تعالیٰ کا حق ادا کرنے کے وہ معیار نہیں ہیں جو ایک احمدی 66 کے ہونے چاہئیں۔۔۔۔۔۔۔۔بعد ازاں حضور انور ایدہ اللہ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشادات کے حوالہ سے بعض اخلاقی کمزوریوں کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں دور کرنے کی تلقین فرمائی۔نیز موجودہ زمانہ کی بعض ایجادات کے منفی استعمال پر تنبیہ کرتے ہوئے مشرکانہ مجالس سے بچنے اور دین کو دنیا پر مقدم رکھنے کی نصیحت فرمائی۔حضور انور نے ارشاد فرمایا: حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بار بار اپنی جماعت کو نصیحت فرمائی ہے کہ انہیں کیسا ہونا چاہئے اور ان کے ایمان کی کیا حالت ہونی چاہئے۔اس حوالے سے بھی میں آپ کا ایک اقتباس پیش کرتا ہوں تا کہ ہم میں سے ہر ایک بیعت کا حق ادا کرنے والا بن جائے۔آپ اپنی جماعت کو ایک بڑی 16