سوشل میڈیا (Social Media)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 18 of 130

سوشل میڈیا (Social Media) — Page 18

تم ٹال دو۔بدن کو بھی صاف رکھو اور دل کو ہر ایک قسم کے بے جا کینے، بغض و حسد سے پاک کرو۔یہ باتیں ہیں جو خدا تم سے چاہتا ہے۔“ ( ملفوظات جلد 5 صفحہ 75 تا 76- ایڈیشن 1985 ء مطبوعہ انگلستان) حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا مذکورہ بالا ارشاد پڑھنے کے بعد حضور انور ایدہ اللہ نے فرمایا: اب یہ ہر ایک کو اپنے جائزے لینے کی ضرورت ہے کہ کس حد تک اپنے آپ کو بیہودہ اور مشرکانہ مجلسوں سے بچایا ہوا ہے۔بہت سے ایسے ہیں جو کہیں گے کہ ہم تو ایک خدا پر یقین رکھتے ہیں۔ہم تو مشرکانہ مجلسوں میں نہیں بیٹھتے۔لیکن یاد رکھیں کوئی مجلس ہو جیسے انٹرنیٹ ہے یا ٹی وی ہے یا کوئی ایسا کام ہے اور مجلس ہے جو نمازوں اور عبادت سے غافل کر رہی ہے وہ مشرکان مجلس ہی ہے۔“ 66 ( خطبہ جمعہ فرمودہ 21 را پریل 2017ء بمقام فرینکفرٹ، جرمنی ) مطبوعه الفضل انٹرنیشنل 12 مئی 2017ء) سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے نتیجہ میں عبادات کا معیار اور دعاؤں کی قبولیت کس قدر متأثر ہوتی ہے، اس حوالہ سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے ایک اقتباس کی روشنی میں اپنے ایک خطبہ جمعہ میں وضاحت فرمائی۔حضور انور نے فرمایا: دو آپ علیہ السلام ایک جگہ فرماتے ہیں: ا دعاؤں میں جوڑ و بخدا ہو کر توجہ کی جاوے تو پھر ان میں خارق عادت اثر ہوتا ہے۔لیکن یہ یادرکھنا چاہیے کہ دعاؤں میں قبولیت خدا تعالیٰ ہی کی طرف سے 18