سوشل میڈیا (Social Media)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 121 of 130

سوشل میڈیا (Social Media) — Page 121

ذریعہ ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تبلیغ کو بھی پہنچانے کا ذریعہ ہیں اور ہر احمدی کی تربیت اور خلافت سے جوڑنے اور جماعت سے جوڑنے کا بھی ذریعہ ہیں۔پس ہر احمدی کا فرض ہے کہ اس کے ساتھ بجڑنے کی کوشش کریں۔( خطبه جمعه فرموده 4 / مارچ 2016ء مسجد بیت الفتوح ، لندن) ) مطبوع الفضل انٹرنیشنل 25 مارچ 2016ء) احباب جماعت کو اپنی اصلاح اور عملی حالتوں کو بہتر بنانے کے حوالہ سے خطبات جمعہ کی افادیت بیان کرتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے ایک خطبہ جمعہ میں یوں نصیحت فرمائی: بیشک جیسا کہ میں نے کہا، خلفائے احمدیت عملی حالتوں کی بہتری کی طرف توجہ دلاتے رہے ہیں۔گزشتہ خلفاء بھی اور میں بھی خطبات وغیرہ کے ذریعہ اس نقص کو دور کرنے کی طرف توجہ دلاتا رہتا ہوں اور ان ہدایات کی روشنی میں ذیلی تنظیمیں بھی اور جماعتی نظام بھی پروگرام بناتے ہیں تا کہ ہم ہر طبقے اور ہر عمر کے احمدی کو دشمن کے ان حملوں سے بچانے کی کوشش کریں۔لیکن اگر ہم میں سے ہر ایک اپنی عملی اصلاح کی طرف خود توجہ کرے، مخالفین دین کے حملوں کو نا کام بنانے کے لئے کھڑا ہو جائے اور صرف اتنا ہی نہیں بلکہ دشمنان دین کی اصلاح کا عزم لے کر کھڑا ہو اور صرف دفاع نہیں کرنا بلکہ حملہ کر کے ان کی اصلاح بھی کرنی ہے اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے خدا تعالیٰ سے اپنا ایک خاص تعلق ہے کرے تو نہ صرف ہم دین کے دشمنوں کے حملوں کو ناکام بنارہے ہوں گے بلکہ ا پیدا (121)