سوشل میڈیا (Social Media) — Page 122
اُن کی اصلاح کر کے اُن کی دنیاو عاقبت سنوارنے والے بھی ہوں گے۔بلکہ اس فتنہ کا خاتمہ کر رہے ہوں گے جو ہماری نئی نسلوں کو اپنے بد اثرات کے زیر اثر لانے کی کوشش کر رہا ہے۔اس ذریعہ سے ہم اپنی نئی نسل کو بچانے والے ہوں گے۔ہم اپنے کمزوروں کے ایمانوں کے بھی محافظ ہوں گے اور پھر اس عملی اصلاح کی جاگ ایک سے دوسرے کو لگتی چلی جائے گی اور یہ سلسلہ تا قیامت چلے گا۔ہماری عملی اصلاح سے تبلیغ کے راستے مزید کھلتے چلے جائیں گے۔نئی ایجادات برائیاں پھیلانے کے بجائے ہر ملک اور ہر خطے میں خدا تعالیٰ کے نام کو پھیلانے کا ذریعہ بن جائیں گی۔“ خطبہ جمعہ فرمودہ 6 دسمبر 2013ء بمقام مسجد بیت الفتوح ، لندن) ) مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 27 دسمبر 2013ء) اللہ تعالیٰ کے وعدے پورے ہونے ہیں الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعہ جہاں تبلیغ اور تربیت کے امور میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے وہاں معاندین احمدیت نے بھی مختلف فتنوں کو ہوا دینے کی نت نئی کوششوں کا آغاز کر دیا ہے۔اس ضمن میں حضور انور ایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیز فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے بہت وعدے ہیں اور انشاء اللہ تعالیٰ یہ وعدے پورے ہونے ہیں اور ہو رہے ہیں۔میں بعض (122)