سوشل میڈیا (Social Media)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 120 of 130

سوشل میڈیا (Social Media) — Page 120

کبھی ایم ٹی اے دیکھنے کا وقت نہیں ملے گا۔یہ وسائل اور ذرائع آپ کے علم کو بڑھانے میں فائدہ مند ثابت ہوں گے لیکن اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے آپ کو بہر حال اپنے دین کو مقدم رکھنا ہو گا۔اور اپنی دنیوی مصروفیات اور پروگراموں پر دین کو ترجیح دینی ہوگی۔" نیشنل اجتماع واقفین کو جماعت احمد یہ برطانیہ یکم مارچ 2015ء) ( مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 22 جولائی 2016ء) خلافت احمدیہ کے ساتھ احباب جماعت کا ایم ٹی اے کے ذریعہ عالمی سطح پر جو مضبوط تعلق استوار ہورہا ہے، اس کا ذکر کرتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ایک موقع پر ارشاد فرمایا: اس زمانہ میں تو اللہ تعالیٰ نے اور بھی آسانی ہمارے لئے پیدا فرما دی ہے۔ایک تو اپنی تربیت اور خلافت سے مضبوط تعلق کے لئے ہر احمدی کو ایم ٹی اے سننے کی ضرورت ہے اس کی عادت ڈالنی چاہئے۔دوسرے تبلیغ کے لئے جو ایم ٹی اے اور ویب سائٹ پر پروگرام ہیں وہ بھی دوسروں کو بتانے چاہئیں۔اپنے دوستوں کے ساتھ بعض دفعہ موقع ملتا ہے تو بیٹھ کے دیکھنے چاہئیں۔دوستوں کو ان کا تعارف کروانا چاہئے۔بہت سارے خط مجھے ابھی بھی آتے ہیں کہ جب سے ہم نے ایم ٹی اے پر کم از کم خطبات ہی باقاعدہ سننے شروع کئے ہیں ہمارا جماعت سے مضبوط تعلق ہو رہا ہے۔ہمارے ایمانوں میں مضبوطی پیدا ہورہی ہے۔پس آجکل ایم ٹی اے اور اسی طرح alislam کی جو ویب سائٹ ہے، یہ بڑا اچھا 120