سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 70 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 70

70 ایک احمدی خاتون کے متعلق مثل مجھے خط ملا کہ جب اُن کو خبر ملی۔ان کا کوئی عزیز رشتہ دار کوئی تعلق والا نہیں تھا اور جب اُن کو پتہ چلا کہ کتنے خوفناک حالات ہیں اور کس بری طرح مارا پیٹا جا رہا ہے اور تقریبا ذبح کر کے لوگ چھوڑ گئے ہیں تو ان کا پہلا رد عمل یہ تھا کہ بغیر کسی سے بات کئے فورار کٹا پکڑا اور کہا کہ میں کیوں محروم رہوں، میں وہاں پہنچوں گی اور میں بھی دفاع میں حصہ لوں گی۔چنانچہ جب وہ پہنچی ہیں تو وہاں سب ہنگامہ ختم ہو چکا تھا اور پہنچ کر انہوں نے وہاں لوگوں کو دیکھا۔کچھ زخمی تھے اور کچھ دوسرے۔انہوں نے کہا کہ کہاں ہیں وہ لوگ جو ماررہے تھے۔میں بھی تو اسی لئے آئی تھی، تو ان کو بتایا گیا کہ یہ سب معاملہ تو ختم ہو چکا ہے۔اب تو رخی ہسپتال جا رہے ہیں۔جو آ گیں تھیں وہ کچھ ٹھنڈی ہو گئی ہیں اور کچھ ٹھنڈی کی جا رہی ہیں۔۔۔۔تو بنگالی احمدیوں کا ذکر خیر اور ان کی استقامت کا اور اخلاص کا ذکر خیر تاریخ احمدیت میں ہمیشہ کے لئے سنہری لفظوں سے محفوظ ہونا چاہئے۔۔۔۔پس اہل بنگال اور بنگال کی جماعتوں کو یہ خوشخبری ہے کہ جو کچھ ہوا ہے اس کے نتیجہ میں خدا تعالی کے فضل مختلف صورتوں میں ظاہر ہوں گے، آخرت سے تعلق رکھنے والے فضل بھی نازل ہوں گے اور دنیا سے تعلق رکھنے والے فضل بھی نازل ہوں گے اور میں سمجھتا ہوں کہ اس خوشخبری میں صرف بنگال کے احمدی ہی نہیں بلکہ بنگال کے عوام الناس بھی عموما داخل ہیں۔اس لئے کہ بنگالی مزاج میں ایک ایسی شرافت پائی جاتی ہے جو مذہبی جنون رکھنے والی قوموں میں عموما نہیں پائی جاتی۔مذہبی جنونی تو وہاں موجود ہیں لیکن بنگال کا مزاج عدل والا مزاج ہے اور عقل کے لحاظ سے میں نے بنگالی کا دماغ دیکھا ہے کہ ہمارے پنجابیوں کی نسبت روز مرہ معاملات میں، سیاست میں، مسائل کو سمجھنے میں بہت زیادہ روشن ہے۔وجہ یہ نہیں ہے کہ ان کے دماغ کی قسم اچھی ہے بلکہ وجہ یہ ہے کہ اُن میں انصاف پایا جاتا ہے اور سب سے زیادہ پاگل کرنے والی چیز بے انصافی ہے۔اس لئے پنجاب میں ویسے دماغ بہت اچھے ہیں وہ جب دنیا کے علوم میں منبع کرتے ہیں، جستجو کرتے ہیں تو بڑی بڑی ترقیاں پا جاتے ہیں۔سیاست کے ایچ بیچ میں بھی خوب جو ہر دکھاتے ہیں لیکن گہری عقل اور تقویٰ کی روشنی مدل کے بغیر نصیب نہیں ہوا کرتی۔وہاں حدل