سلسلہ احمدیہ — Page 895
895 7 جولائی : مکرم ایوب اعظم صاحب کی واہ کینٹ ( پاکستان ) میں شہادت 31 جولائی تا 2 اگست : جماعت احمدیہ برطانیہ کا 33 واں جلسہ سالانہ کل حاضری 18 ہزار۔وزیر اعظم برطانیہ اور فجی نے پیغامات بھیجے یکم اگست: خواتین سے خطاب میں حضور نے احمدی خواتین کی تاریخی خدمات کا تذکرہ فرمایا۔احمدی عورتوں کو غریب گھروں میں جا کر وقار عمل کرنے اور ان کو رہنے سہنے کے ڈھنگ سکھانے کی تحریک دوسرے دن بعد دوپہر کے خطاب میں فرمایا کہ امسال نکاراگوا میں احمدیت قائم ہوئی ہے۔قرآن کریم کا فرانسیسی ترجمه، تفسیر کبیر جلد 3 کا عربی ترجمہ، حضور کی نئی کتاب Revelation Rationality Knowledge and Truth کی اشاعت ہوئی۔انڈونیشیا میں 93 ر ہومیوڈسپنسریاں قائم ہیں۔تحریک وقف نو میں 17981 بچے شامل ہو چکے ہیں۔1093 مبلغین 67 ممالک میں مصروف عمل ہیں۔اس سال 118 مساجد تعمیر ہوتی ہیں 2 اگست: جلسہ سالانہ کے موقع پر چھٹی عالی بیعت منعقد ہوئی اختتامی خطاب میں حضور نے سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مضمون بیان فرمایا اور دعا کی تحریک کی کہ میری زندگی میں 10 سر کروڑ نئے احمدی ہو جائیں 14اگست: وہاڑی میں ملک نصیر احمد صاحب کی شہادت 7 اگست: انتظامی کمزوریوں کو دور کرنے کے لئے سرخ کتاب رکھنے کی تحریک 14 اگست: جماعت ساونت واثری صوبہ مہاراشٹر (انڈیا) کے دار التبلیغ کا افتتاح ہوا 19 تا 31 اگست: حضور کا دورہ جرمنی 21 تا 23 اگست: جماعت جرمنی کا 23 واں جلسہ سالانہ کل حاضری 23396 رتھی۔حضور نے خطبہ جمعہ میں ایثار اور خلفاء کے ادب کا مضمون بیان فرمایا لجنہ سے خطاب میں حضور نے قناعت کا مضمون بیان فرمایا۔اختتامی خطاب میں حضور نے فرقان کے مضمون پر روشنی ڈالی