سلسلہ احمدیہ — Page 821
821 ہزار سے زائد مہمانوں سے گفتگو 15 جنوری : ہلٹن ہوٹل لاہور میں حضور کے اعزاز میں استقبالیہ۔حضور کا خطاب 20 جنوری: حضور کے ارشاد پر قادیان میں ایک پریس کمیٹی تشکیل دی گئی 28 جنوری: دعوت الی اللہ کی منظم تحریک کا آغاز۔ہر احمدی کو داعی الی اللہ بنے کی تحریک 9 فروری علمی مجاہدے کی تحریک 11 فروری: مجلس خدام الاحمدیہ حیدر آباد (انڈیا) نے حضور کے ارشاد پر کیسٹس لائبریری کا قیام کیا جس کا افتتاح صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب نے کیا 11 فروری تا یکم مارچ: حضور ” کا دورہ سندھ و کراچی 11 فروری: ربوہ سے لاہور روانگی 12 فروری: لاہور سے کراچی آمد اور مجلس عرفان 13 فروری: جماعت کراچی اور ذیلی تنظیموں کی مجالس اور انجینیئر ز ایسوسی ایشن کے مشترکہ اجلاس سے حضور کا خطاب 14 فروری کراچی میں لجنہ اماءاللہ کے ساتھ حضور کی مجلس سوال وجواب 17 فروری : مولوی محمد اسلم قریشی معر اچکے ضلع سیالکوٹ سے لاپتہ ہو گیا۔اس کے قتل کا جھوٹا الزام جماعت احمدیہ اور حضرت خلیفتہ اسیح الرائع پر لگایا گیا۔اور اس الزام کی آڑ میں پاکستان میں جماعت احمدیہ کی مخالفت کا ایک طوفان کھڑا کیا گیا۔یہ مولوی 1988ء میں ایران سے ظاہر ہو گیا۔اس کی غیر موجودگی میں کئی علماء نے حلفیہ بیان دیئے کہ جماعت احمدیہ کے سر براہ نے اسے قتل کروایا 19 تا 25 فروری: حضور کراچی سے ناصر آباد سندھ تشریف لے گئے 26 فروری: حضور ناصر آباد سے کراچی تشریف لے گئے یکم مارچ : حضور کی کراچی سے لاہور اور پھر ربوہ آمد 7 مارچ: صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام حضرت مولوی محمد دین صاحب صدر صدر انجمن احمدیہ کی