سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 820 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 820

820 15 دسمبر : حضور نے جماعت احمدیہ امریکہ کو امریکہ میں پانچ مساجد امشن ہاؤسز بنانے کی تحریک فرمائی۔اس مقصد کے لئے 25 لاکھ روپے کا مطالبہ فرمایا 18 تا 20 دسمبر : قادیان میں عہد خلافت رابعہ کا پہلا جلسہ سالانہ منعقد ہوا۔حضور نے اس کے لئے اپنا روح پرور پیغام بھجوایا 25 دسمبر : حضور نے مرکزی مجلس صحت قائم فرمائی 26 - 28 دسمبر: عہد خلافت رابعہ کا پہلا جلسہ سالانہ ربوہ۔حضور نے افتتاحی خطاب بعنوان نور مصطفوی اور نار بو لہبی اور اختتامی خطاب بعنوان "عدل" ارشاد فرمایا۔آخری دن سخت بارش میں جلسہ کی کارروائی جاری رہی۔گل حاضری 2 لاکھ 20 ہزار تھی۔27 رممالک کے نمائندے شامل ہوئے 26 دسمبر : مغربی ساحل امریکہ کا دوسرا جلسہ سالانہ - حضور کاریکارڈ شدہ پیغام سنایا گیا 27 دسمبر : حضور نے خواتین سے خطاب میں پردہ کی پابندی کی طرف توجہ دلائی۔دوسرے دن کے خطاب میں حضور نے بتایا کہ 28 / ممالک میں ہمارے مرکزی مشن موجود ہیں اور ان میں 391 مبلغین کام کر رہے ہیں۔9 ممالک میں 24 رنئی مساجد مرکزی اخراجات سے تعمیر ہوئیں۔8 ممالک میں نئے مشن ہاؤسز بنے۔دنیا بھر میں احمدی رسائل کی تعداد 25 رتھی 27 دسمبر : حضور نے افضل اور ریویو آف رینجرز کی اشاعت کم از کم 10 ہزار کرنے کی تحریک فرمائی 30 دسمبر : ربوہ میں ممالک بیرون کی مجلس شوری حضور کی زیر صدارت سرائے فضل عمر میں منعقد ہوئی جس میں 24 ممالک کے نمائندگان شامل ہوئے جرمنی میں لجنہ اماء اللہ کی نیشنل مجلس عاملہ کا قیام عمل میں آیا اور پہلی صدر منور عبد اللہ صاحبہ منتخب ہوئیں +1983 13 جنوری: سپین کے صدر نے مسجد بشارت سپین کے افتتاح پر مکرم کرم الہی ظفر صاحب ( مبلغ سلسلہ سپین) کو مبارکباد کا خط بھیجا 13 تا 19 جنوری: حضور کا سفر لاہور۔راستہ میں شیخو پورہ میں مجلس سوال و جواب۔لاہور میں 15