سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 822 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 822

822 وفات۔آپ نے 1907ء میں خدمت دین کے لئے زندگی وقف کی تھی 7 تا 14 مارچ: جاپان کے چوتھے بڑے جزیرہ شکو کو میں احمدیت کا پیغام پہنچایا گیا 11 تا 13 مارچ: نواں گھوڑ دوڑ ٹورنامنٹ۔حضور نے انعامات تقسیم فرمائے 17 مارچ: جماعت بھدرک (بھارت) کی طرف سے صدر بھارت گیانی ذیل سنگھ کو احمد یہ لٹریچر کا تحفہ پیش کیا گیا 22 تا25 مارچ: سولہواں آل پاکستان ناصر باسکٹ بال ٹورنامنٹ منعقد ہوا۔حضور نے انعامات تقسیم فرمائے۔32 رٹیموں نے شرکت کی 23 مارچ جاپان ٹائمز میں حضرت مسیح موعود اور خلفاء کی تصاویر کے ساتھ جماعت کا تفصیلی تعارف شائع ہوا 25 مارچ: سودی مالی نظام کورڈ کر کے دینی مالی نظام کو رائج کرنے کی تحریک کی مارچ: قبر مسیح کے بارہ میں جاپان مشن نے 60 ہزار کی تعداد میں اشتہار شائع کیا مارچ کیمرون میں الحاج حمزہ سنیالو کے ذریعہ جماعت کا پودا لگا یکم تا3 اپریل: جماعت کی چونسٹھویں (64) مجلس مشاورت ربوہ میں منعقد ہوئی۔حضور نے افتتاحی خطاب میں تجارت اور صنعت کے منصوبے شروع کرنے اور بوہ کو ماڈل شہر بنانے کی تحریک فرمائی 8اپریل: لیہ میں ایک احمدی کی قبر اکھیڑ دی گئی 11 اپریل: حضور نے دار الضیافت (ربوہ) کے جدید بلاک کی بالائی منزل کے تعمیری کام کا افتتاح فرمایا 13 اپریل: برطانیہ میں یوم دعوت الی اللہ منعقد کیا گیا۔60 مقامات پر 18 ہزار پمفلٹس کی تقسیم ہوئی 13 تا 15 اپریل: ربوہ میں آل پاکستان احمد یہ کبڈی ٹورنامنٹ۔حضور نے انعامات تقسیم فرمائے 16 اپریل: صدر جماعت لاڑکانہ ماسٹر عبدالحکیم ابڑو صاحب کو شہید کیا گیا 16 اپریل: سوئٹزرلینڈ میں پہلا یوم دعوت الی اللہ۔نو ہزار اشتہارات تقسیم کئے گئے 20 اپریل: حضور نے کینیڈا میں نئے مشن اور مساجد بنانے کے لئے جماعت کینیڈا کو چھ لاکھ ڈالرز جمع کرنے کی تحریک فرمائی