سلسلہ احمدیہ — Page 793
793 گھنٹے اسلام کی سچی اور حقیقی تعلیمات کو پیش کرتا ہے۔رحمتہ للعالمین حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر رب العالمین کی طرف سے نازل ہونے والی تعلیم کے فیض سے اس ٹی وی چینل کی نشریات عالمی نشریات ہیں اور اس کے پروگرام عالی پروگرام ہیں۔یہاں سے وہی دین اسلام پیش کیا جاتا ہے جو عالی دین ہے اور تمام بنی نوع انسان کے لئے ہدایت اور رحمت کا باعث ہے۔ایم ٹی اے انٹرنیشنل کے سارے پروگرام غیر جانبدار، کامل عدل و انصاف اور سچائی و راستی پر مبنی ہیں۔ان میں کسی قسم کے تصنع اور بناوٹ یا جھوٹ یا مداہنت کی کوئی آمیزش نہیں۔ہم کہہ سکتے ہیں کہ نور محمدی کے فیض سے MTA نہ مشرقی ہے نہ مغربی بلکہ یہ ابدی صداقتوں کو پھیلانے والا اور فطرت انسانی کو اپیل کرنے والا ایک عالمی چینل ہے۔گل عالم کو ایک ہاتھ پر اکٹھا کرنے کے لئے ایم ٹی اے کو عظیم الشان خدمت کی سعادت حاصل ہے۔عالمگیر جماعت احمدیہ مسلمہ کے امام خلیفہ اسیح کے تمام خطبات، خطابات، درس القرآن، مجالس سوال و جواب سب کے سب عالمی حیثیت رکھتے ہیں اور تمام دنیا آپ کی مخاطب ہوتی ہے۔عالمی خطبہ جمعہ، عالمی جلسہ سالانہ ، عالمی بیعت ، عالمی سجدہ تشکر ، عالمی نعرے، عالمی دعائیں، عالمی درس القرآن، عالمی مجالس عرفان، غرضیکہ ہر چیز میں عالمی وحدت کے نظارے ایم ٹی اے پر دیکھنے میں آتے ہیں اور خلافت احمد یہ حقیقی معنوں میں گل عالم کے سعید فطرت مسلمانوں کے دلوں پر حکمرانی کر رہی ہے۔ساری دنیا کے احمدی باوجو د رنگ و نسل اور زبانوں کے اختلاف کے ایک ہی رنگ میں، جو رنگ تقویٰ ہے، نشو نما پا رہے ہیں اور باوجود ظاہری طور پر ہزار ہا میل کی مسافتوں کے ان کے دل وحدت ایمانی سے اس طرح مربوط ہیں گویا بنیان مرصوص ہوں۔سارے عالم اسلام میں کوئی اور جماعت ایسی نہیں جو حقیقت میں عالمی جماعت کہلا سکے۔نہ ان کا کوئی عالمی امام ہے، نہ ان کی فکر و نظر میں وحدت ہے اور نہ عملی طور پر اتفاق و اتحاد۔بلکہ ان کی کیفیت اُن پراگندہ ومنتشر بھیڑوں کی سی ہے جن کا کوئی نگران نہ ہو اور خونخوار بھیڑیے جب چاہیں اور جس کو چاہیں چیر پھاڑ کر رکھ دیں۔یوں تو کہنے کو دنیا بھر میں پچاس سے زائد مسلم حکومتیں موجود ہیں اور ان میں سے بعض بہت وسیع خزانوں اور مادی وسائل کی مالک ہیں لیکن ان میں سے کسی کو بھی عالمگیر مسلم ٹیلی ویژن چینل قائم کرنے کی توفیق حاصل نہیں ہوئی۔اگر چہ ان ممالک میں بیسیوں ٹی وی چینل جاری ہیں لیکن کوئی ایک بھی نہیں جسے