سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 792 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 792

792 فریج ملاقات کا آغاز 13 / جولائی 1997 ء سے ہوا۔اس پروگرام میں فرنچ بولنے والے افراد شامل ہوتے۔اور حضور رحمہ اللہ کے انگریزی میں بیان فرمودہ جوابات کا فریج ترجمہ پیش کیا جانتا۔ایسے گل 209 پروگرام ریکارڈ ہوئے۔۔۔۔⭑ بنگلہ ملاقات کا آغاز 19 اکتوبر 1999ء سے ہوا۔جس میں بنگلہ بولنے والے افراد شامل ہوتے اور حضور کے ساتھ سوال و جواب کی مجلس ہوتی۔اور حضور کے جوابات کا بنگلہ ترجمہ پیش کیا جاتا۔ایسے 128 / پروگرام ہوئے۔اسی طرح جرمن ملاقات کا آغاز 6 / نومبر 1999ء سے ہوا۔جس میں جرمن بولنے والے افراد شامل ہوتے اور حضور ان کے سوالات کے جو جوابات انگریزی زبان میں ارشاد فرماتے ان کا جرمن زبان میں ترجمہ پیش کیا جاتا۔ایسے گل 130 پروگرام ریکارڈ ہوئے۔لجنہ ملاقات کا پروگرام 24 /اکتوبر 1999ء سے شروع ہوا اور 130 پروگرام ہوئے۔اطفال ملاقات کا آغاز 3 رنومبر 1999 ء سے ہوا اور کل 45 پروگرام ریکارڈ ہوئے۔الفضل انٹرنیشنل 25 جولائی تا 17 اگست 2003، صفحہ 24-25) خطبات جمعہ، خطبات عیدین، جلسہ ہائے سالانہ اور اجتماعات اور دیگر اہم تقاریب وغیرہ کے موقع پر حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ کے خطابات کے علاوہ صرف مذکورہ بالا پروگرام ہی کم و بیش 2724 گھنٹوں کی ریکارڈنگ پر مشتمل تھے۔اور ان میں سے ہر ایک پروگرام علم و عرفان اور حکمت کے موتیوں سے مرضع اور خدا تعالیٰ کے فضلوں کا آئینہ دار تھا۔احمدیت کی صداقت کا عالمی گواہ الغرض مسلم ٹیلی ویژن احمدیہ (MTA) انٹرنیشنل ایک عظیم نعمت ہے جو اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے جماعت احمدیہ کو عطا کی ہے۔یہ وہ واحد مسلم ٹی وی چینل ہے جو ساری دنیا میں روزانہ چوبیس