سلسلہ احمدیہ — Page 788
788 مشتمل گیت گائے اور اس دن کے لئے تیار کردہ خصوصی پروگرام دکھائے گئے۔1999ء میں ایم ٹی اے ایک نئے دور میں داخل ہوا۔جلسہ سالانہ یو کے 1999ء کے موقع پر اس کی تفاصیل بیان کرتے ہوئے حضور رحمہ اللہ نے فرمایا کہ یم ٹی اے نئے دور میں داخل ہو چکی ہے۔یورپ، شرق اوسط اور ایشیا کے علاقوں کے لئے ڈیجیٹل نشریات کا آغاز ہو چکا ہے۔اللہ کے فضل سے امسال یورپ، شرق اوسط اور ایشیا کے علاقوں کے لئے یورپ کے سب سے زیادہ مقبول سیٹلائٹ ہاٹ برڈ فور ( Hotbird) پر ایم ٹی اے کا ڈ کھیل چھیل شروع کیا جا چکا ہے۔۔۔۔۔ان ڈیجیٹل کی نشریات کے آغاز سے ہم دنیا بھر میں بہت سے ایسے ناظرین تک پہنچ رہے ہیں جن تک پہلے رسائی ممکن نہ تھی۔اس طرح تبلیغ کے لئے رستے کھل رہے ہیں۔۔۔۔۔سابقہ مروجہ سیٹلائٹس کے ذریعہ ایم ٹی اے کی نشریات ساؤتھ پیسیفک کے بعض علاقوں میں نہیں پہنچ سکتی تھیں۔ناممکن تھا کہ ان تک ہمارے ایم ٹی اے کے پروگرام براہِ راست پہنچ سکیں کیونکہ زمین کا جو curve ہے وہ حائل ہو جایا کرتا تھا۔کئی اونچے پہاڑی سلسلے تھے جو حائل ہو جایا کرتے تھے۔۔۔۔۔۔۔امسال اللہ تعالیٰ کے فضل سے ساؤتھ پیفک کے تمام ممالک جن میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، فجی، جاپان وغیرہ شامل ہیں ایم ٹی اے کی دسترس میں آگئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔اب ہم سو فیصدی اعتماد سے کہہ سکتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے دنیا کے پانچوں بز اعظم ایم ٹی اے کا پروگرام بر اور است دیکھ سکتے ہیں۔الحمد لله ثم الحمد لله " خطاب دوسرا روز جلسہ سالانہ یو کے فرمودہ 31 جولائی 1999ء) اگر چہ ہاٹ برڈ پر ڈیجیٹل نشریات 1999ء میں شروع ہوئیں لیکن اس سے قبل ایم ٹی اے کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یکم اپریل 1996ء کوشمالی امریکہ میں ایم ٹی اے دنیا میں پہلا ڈائریکٹ ٹو ہوم (DTH) چینل تھا جس پر ڈیجیٹل سسٹم پر نشریات شروع کی گئیں۔اس غرض سے حضرت خلیفتہ اسح الرابع کی ہدایت ورہنمائی میں کینیڈا کی ایک کمپنی سے خصوصی آرڈر پر سیٹلائٹ ریسیور بنوائے گئے کیونکہ اس وقت دنیا میں ڈیجیٹل ڈائریکٹ ٹو ہوم ریسیور دستیاب ہی نہیں تھے۔جمعہ 7 ستمبر 2001ء کو ایم ٹی اے کی نشریات یوکے کے B SKY B پلیٹ فارم پر شروع