سلسلہ احمدیہ — Page 787
787 گزشتہ ایک موقع پر میں نے جماعت سے یہ گزارش کی تھی کہ میں امید کرتا ہوں کہ وہ دن آئیں گے جب ہم دو طرفہ ایک دوسرے کو دیکھ سکیں گے۔پس آج کے مبارک جمعہ سے اس دن کا آغاز ہورہا ہے۔اس وقت انگلستان میں مختلف مراکز میں بیٹھے ہوئے احمدی ہمیں دیکھ رہے ہیں اور ان کی تصاویر یہاں پہنچ رہی ہیں اور بیک وقت ہم ایک دوسرے کو دیکھ سکتے ہیں۔۔۔یہ دراصل ایک عظیم الشان پیشگوئی تھی جو ایک پہلو سے تو بارہا پوری ہو چکی۔اب ایک نئے پہلو سے بھی پوری ہورہی ہے۔حضرت امام جعفر صادق سے مروی ہے۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔بہت بڑے بزرگ، بہت پایہ کے امام تھے اور عارف باللہ تھے۔۔۔آپ نے فرمایا : ہمارے امام القائم کے زمانہ میں یعنی حضرت مسیح موعود مہدی معہود کے زمانہ میں مشرق میں رہنے والا مومن مغرب میں رہنے والے اپنے دینی بھائی کو دیکھ سکے گا۔اسی طرح مغرب میں بیٹھا ہوا مومن اپنے مشرق میں مقیم بھائی کو دیکھ سکے گا۔“ ( بحار الانوار جلد 52 صفحہ 391) آپ نے فرمایا: یہ آغاز ہے۔آگے انشاء اللہ ایسے دن آئیں گے کہ مشرق و مغرب کی جماعتیں ٹیلی ویژن کے اعلی انتظامات کے ذریعہ بیک وقت ایک دوسرے کو دیکھ سکیں گی۔ایک ایسا عالمی جلسہ ہوگا جس کی کوئی نظیر کبھی دنیا میں پیش نہیں کی جاسکتی ہے، نہ کی جاسکے گی۔اب بھی اللہ تعالیٰ کے فضل اتنے ہیں اور اتنے برس رہے ہیں کہ بارش کے قطروں کی طرح ان کا شمار ممکن نہیں رہا۔“ الافضل انٹرنیشنل 9 را گست 1997ء) یکم اپریل 1996 ء سے شروع ہونے والی چوبیس گھنٹے کی نشریات سے مشرق وسطی کے بعض ممالک اور افریقہ اور مشرق بعید کے ممالک محروم تھے۔7 جولائی 1996 ء سے گلوبل ہیم کے ذریعہ ان ممالک تک بھی ایم ٹی اے انٹرنیشنل کی نشریات پہنچانے کا انتظام ہو گیا۔اس سلسلہ میں محمود ہال مسجد فضل لندن میں ایک نہایت مبارک تقریب منعقد ہوئی جس میں حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ کی موجودگی میں افریقن احباب، بچوں، نوجوانوں اور مستورات نے اللہ تعالیٰ کی تسبیح وتحمید پر