سلسلہ احمدیہ — Page 789
789 کی گئیں۔اس کا اعلان حضور رحمہ اللہ نے خطبہ جمعہ فرمودہ 7 ستمبر 2001ء میں فرمایا۔یہ عجیب اتفاق ہے کہ 37 سال قبل 7 ستمبر 1974ء کو پاکستان کی قومی اسمبلی نے احمدیوں کو پاکستان میں آئینی و قانونی اغراض کے لئے ناٹ مسلم قرار دیا تھا اور 37 سال بعد مسلم ٹیلی ویژن احمدیہ B SKYB پر آنے کی وجہ سے ایک نئے دور میں داخل ہورہا تھا۔8 رستمبر 2001ء کو روزنامہ جنگ لندن کے پہلے صفحے پر اشتہار اس عنوان سے شائع ہوا: ایم ٹی اے کی تاریخ میں ایک نیا سنگ میل۔یادر ہے کہ اُس وقت SKY پلیٹ فارم پر ایم ٹی اے پہلا اردو چینل، پہلا اسلامی چینل اور پہلا مذہبی چینل تھا۔ایم ٹی اے کی نشریات کی وسعت اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ اور ہر لحاظ سے اس کے معیار کو بہترسے بہترین اور بلند ے بلند تر کرنے کا سلسلہ یہیں رک نہیں گیا بلکہ اللہ تعال کی تائید و نصرت کے ساتھ حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کی زیر ہدایت و نگرانی اس میں مسلسل ترقی کا عمل جاری ہے۔اور اس کا دائرہ فیض بڑی تیزی سے وسعت پذیر ہے۔احمدیت کا دشمن تو خلیفہ اسی اور افراد جماعت کے درمیان فاصلے پیدا کرنے کا خواہاں تھا لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ایم ٹی اے انٹرنیشنل کے ذریعہ تمام فاصلوں کو سمیٹ کر ایسی محبتوں اور قربتوں سے نوازا کہ خلیفتہ اسیح سے روزانہ ملاقات کے سامان پیدا فرما دئیے۔حضرت خلیفہ امسح الرابع رحمہ اللہ کے ساتھ ایم ٹی اے کے بعض سلسلہ وار پروگرام قبل ازیں یہ ذکر گزر چکا ہے کہ 7 جنوری 1994ء کو ایم ٹی اے کی روزانہ کی نشریات کے آغاز کے ساتھ ہی حضور رحمہ اللہ کے ساتھ ملاقات کا ایک پروگرام شروع ہوا۔بعد میں روزانہ کی یہ ملاقات جو