سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 785 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 785

785 ایسا کاروبار جو تیرے ہاتھ سے جاری ہو رہا ہے خدا ہی اس کا نگران ہے۔خدا ہی اس کا ولی ہے۔خدا ہی وکیل ہے جو تمام طاقتیں رکھتا ہے۔ہر بات کی قدرت رکھتا ہے۔وہ کارساز ہے۔وہی ہے جو یہ کام بنائے گا اور یہ آخری اٹل وعدہ ہے جو ہر گز مٹایا نہیں جا سکتا۔لِيُظهِرة على الدين كله تا کہ محمد رسول اللہ اور آپ کے پیغام کو تمام دنیا کے ادیان پر غالب کردے۔“ آپ نے اس تاریخ ساز اور روح پرور خطاب میں یہ وجد آفرین اعلان بھی فرمایا تھا کہ : آج کے بعد انشاء اللہ ہمیشہ پہلے سے بڑھ کر روشن کردن ایم ٹی اے پر نمودار ہوگا۔“ یہ بشارت جس پر شوکت انداز میں پوری ہو رہی ہے آج ایک عالم اس کا گواہ ہے۔اللہ تعالی کے فضل اور رحم کے ساتھ خلافت حقہ اسلامیہ احمدیہ کے زیر نگرانی اور اس کے فیض سے ایم ٹی اے انٹرنیشنل بڑے مستحکم قدموں کے ساتھ اور بڑی عزت اور وقار کے ساتھ کامیابیوں کی منزلیں طے کرتے ہوئے مسلسل وسعت پذیر ہے۔حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ نے خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جنوری 1993ء میں فرمایا تھا: ر ٹیلی ویژن کے ذریعہ دنیا سے جو یہ رابطے ہو رہے ہیں اس کے نتیجہ میں یہ نظام ایک نئے دور میں داخل ہو گیا ہے کیونکہ پہلے کبھی جماعت کو اس وسیع پیمانے پر براہ راست وقت کے خلیفہ کی آواز میں اس کی صورت دیکھتے ہوئے نصیحتیں سننے کا موقع نہیں ملا کرتا تھا۔ربوہ سے تقریباً سو دو سو میل کے فاصلہ پر ایسے لوگ بھی تھے جو بوڑھے ہو گئے لیکن کبھی کسی خلیفہ کو دیکھا ہی نہیں تھا اور ہزارہا کی تعداد میں اور بڑی کثرت کے ساتھ ایسی ایسی جماعتیں ہیں کہ جہاں عملا ناممکن تھا کہ کبھی کوئی خلیفہ جاسکے۔کیونکہ اگر وہ تیز رفتاری کے ساتھ بھیٹ (jet) رفتار کے حساب سے بھی گھومے تو جماعتیں اس تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہیں کہ ناممکن ہے کہ ایک شخص اپنی زندگی میں تمام جماعتوں میں پہنچ کر کچھ ٹھہر کر ہر شخص سے متعارف ہو سکے لیکن اب تو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ گھر گھر میں زیارتوں کے انتظام ہورہے ہیں اور جماعتوں میں بڑھتی ہوئی تعداد میں خدا کے فضل سے براہ راست باتیں سننے اور صورت دیکھنے کے مواقع میسر آرہے ہیں۔“ اسی طرح آپ نے فرمایا: خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جنوری 1993ء۔خطبات طاہر جلد 12 صفحہ 88)