سلسلہ احمدیہ — Page 784
784 ایک ایسا نیا نظام قائم کر دیا ہے کہ خلافت احمدیہ کو قیامت تک مستحکم کرنے کے لئے یہ سب کچھ کیا گیا ہے۔اس لئے اب یہ خیال بھلادیں دل سے کہ خلافت رابعہ آگئی اور بعد میں پھر وہی کچھ ہوگا جو پہلے ہو چکا ہے۔یہ بالکل واضح جھوٹ ہے۔اگر کوئی یہ غلط امید میں لگائے بیٹھا ہے تو وہ نامر اور رہے گا۔ان امیدوں کا پھل کبھی نہیں دیکھے گا۔کیونکہ خلافت رابعہ میں تو اجتماعیت کا آغاز ہوا ہے، اختتام کے اعلان نہیں ہو رہے۔یہ بتایا جارہا ہے کہ مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جو خلافت دی گئی ہے، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیحکومت کو قیامت تک جاری کرنے کے لئے دی گئی ہے اور اس لئے یہ وہم دل سے نکال دو کہ خلافت رابعہ آخری دور ہے۔خلافت رابعہ آئندہ آنے والے حالات کے لئے جو آسمان سے تقدیریں رونما ہورہی ہیں ان کے لئے ایک پیش خیمہ بن گئی ہے۔“ تخطبه جمعه فرموده 5 را گست 1994 خطبات طاہر جلد 13 صفحہ 587 ) 14 / اکتوبر 1994ء کو ایم ٹی اے انٹرنیشنل کے ایک اور سنگ میل کا ظہور ہوا جب حضور رحمہ اللہ نے مسجد بیت الرحمان امریکہ کا افتتاح فرمایا اور اس کے ساتھ ہی ایم ٹی اے کے واشنگٹن آرتھ سٹیشن (Earth Station) کا افتتاح فرمایا۔یکم اگست 1995 ء سے ایم ٹی اے کا پروگرام تین گھنٹے سے بڑھ کر پانچ گھنٹے روزانہ ہو گیا۔ایم ٹی اے انٹرنیشنل کی روزانہ چوبیس گھنٹے کی نشریات کا آغاز یکم اپریل 1996ء کو ایم ٹی اے انٹرنیشنل کی چوبیس گھنٹے کی نشریات کا آغاز ہوا۔اس موقع پر منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں حضور رحمہ اللہ نے فرمایا: اللہ تعالی نے جو یہ وعدہ فرمایا کہ میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا، دیکھو کس شان سے پورا فرمایا ہے۔۔۔یہ نظام خدا نے ہمیں عطا فرمایا ہے اور اس الہام کی برکت ہے نہ کہ ہماری کوئی شوخی۔۔ہم اپنی عاجزانہ کوششیں جو اس راہ میں خرچ کرتے ہیں ان کی توفیق عطا ہوتا ہی خدا کا بڑا انعام ہے۔۔۔یہ سارے کارو بار اللہ کی تقدیر کے کاروبار ہیں۔لِيُظْهِرَهُ عَلَى اللائن کلیه کا وعدہ ہے جو اللہ نے حضرت محمد رسول اللہ سے فرمایا اور فرمایا کہ