سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 768 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 768

768 14 تا 24 را کتوبر 1992ء حضور رحمہ اللہ نے کینیڈا کا پانچواں دورہ فرمایا۔اس دورہ کے دوران حضور نے کینیڈا اور بڑا عظم امریکہ کی جماعت کی سب سے بڑی مسجد مسجد بیت الاسلام“ کا افتتاح فرمایا اور جلسہ سالانہ کینیڈا میں شمولیت فرمائی۔1993ء میں ناروے کے دورہ کے دوران 24 جون کو حضور نارتھ کیپ (ناروے) تشریف لے گئے۔یہ وہ مقام ہے جہاں قریباً 6 ماہ دن کی روشنی اور 6 ماہ رات رہتی ہے۔25 رجون کو آپ نے اسی مقام پر خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا۔دسمبر 1993ء میں حضور نے ماریشس کے دورہ کے دوران جماعت کو جلد ہی ایم ٹی اے انٹرنیشنل کی روزانہ 24 گھنٹے کی نشریات کے آغاز کی نوید سنائی۔23 جون تا 6 جولائی 1994، حضور رحمہ اللہ نے جماعت احمدیہ کینیڈا کا چھٹا دورہ فرمایا۔اس دوران دیگر پروگراموں کے علاوہ خصوصیت سے حضور نے جلسہ سالانہ کے موقع پر مستورات سے خطاب فرمایا اور اسی طرح اختتامی خطاب فرمایا جس میں امن عالم کو موضوع بنایا۔آپ نے فرمایا کہ آج دنیا میں اچھے اخلاق اور تقویٰ کا فقدان ہے اور جب تک دنیا اس طرف نہیں لوٹتی امن کا قیام ممکن نہیں۔14 اکتوبر 1994ء کو حضور نے مسجد بیت الرحمان سلور سپرنگ واشنگٹن (امریکہ ) اور ایم ٹی اے ارتھ اسٹیشن امریکہ کا افتتاح فرمایا۔23 اکتوبر 1994ء کو مسجد صادق شکا گو(امریکہ) کی ری کنسٹرکشن پر افتتاح فرمایا۔اس کے بعد بھی حضور نے 1996ء اور 1997 میں امریکہ اور کینیڈا کا اور پھر 1998ء میں امریکہ کا دورہ فرمایا اور ان کے جلسہ سالانہ اور مستعد واہم پروگراموں میں شمولیت فرمائی۔