سلسلہ احمدیہ — Page 767
767 28 تا 30 جون 1991ء حضور رحمہ اللہ نے جلسہ سالانہ امریکہ میں شمولیت فرمائی۔30 جون تا 9 جولائی 1991 ، حضور رحمہ اللہ نے کینیڈا کا چوتھا دورہ فرمایا۔اس دوران دیگر پروگراموں کے علاوہ آپ نے جماعت احمد یہ کینیڈا کے پندرھویں جلسہ سالانہ میں شرکت فرمائی اور 15 جولائی کو افتتاحی خطاب فرمایا۔خطاب کے بعد تقریب عشائیہ میں تقریبا تین سو افراد شامل ہوئے۔ان میں اکثر غیر مسلم معززین اور زیر تبلیغ افراد تھے۔کھانے کے بعد ایک گھنٹہ تک دلچسپ اور مجلس سوال و جواب ہوئی۔1991ء کا ایک اہم سفر حضور رحمہ اللہ کا سفر قادیان تھا۔قریباً 44 سال کے بعد پہلی دفعہ خلیفتہ استح قادیان میں ورود فرما ہوئے اور صد سالہ جلسہ قادیان میں شرکت فرمائی۔اس جلسہ کی حاضری کم و بیش 25 ہزار تھی۔حضور کے جلسہ سے خطابات سیٹلائٹ رابطہ کے ذریعہ پہلی دفعہ قادیان سے براہ راست نشر ہوئے اور دنیا کے متعدد ممالک میں انہیں سنا گیا۔کثرت سے پریس، ٹی وی ، میڈیا انٹرویوز ہوئے۔بہت سے سرکاری اور غیر سرکاری افراد سے ملاقاتیں ہوئیں۔ہندوستان میں تبلیغ اور دعوت الی اللہ اور جماعتی ترقی کی بہت سی نئی راہیں نکلیں۔قادیان میں مقدس مقامات کی حفاظت کے لیے تعمیر کو اور تزئین اور مہمانوں کے لیے وسیع و عریض گیسٹ ہاؤسز اور متعدد جماعتی عمارات کا قیام عمل میں آیا۔یہ سفر نہ صرف قادیان اور ہندوستان بلکہ عالمگیر جماعت احمدیہ کے لیے بہت سی برکتوں کا باعث ہوا اور اس کے بعد اشاعت اسلام کی راہیں تمام دنیا میں کشادہ سے کشادہ تر ہوتی چلی گئیں۔( اس سفر کی تفصیلات کے لئے ملاحظہ ہو کتاب دورة قادیان 1991ء حضرت خلیفہ مسیح الرابع ، مرتبہ بادی علی چوہدری ، شائع کردہ طاہر فاؤنڈیشن)