سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 769 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 769

769 تا حمہ اللہ 20 جون تا 11 جولائی 2000 ، حضرت خلیفہ امسح الرابع رحمہ اللہ نے انڈونیشیا کا دورہ فرمایا۔یہ کسی بھی خلیفہ مسیح کا انڈونیشیا کا پہلا دورہ تھا۔اس دورہ میں ہزار ہا احمد یوں کو اپنے امام سے براہ راست ذاتی ملاقات اور زیارت کا شرف حاصل ہوا۔سینکڑوں افراد اس دورہ کے دوران بیعتیں کر کے جماعت احمدیہ میں شامل ہوئے۔سفر کے دوران اجتماعی بیعت کی کئی تقاریب ہوئیں۔بعض جماعتی عمارات اور مساجد کے سنگ بنیادر کھے گئے یا افتتاح ہوئے۔21 جون کو ملک کی نیشنل اسمبلی کے چیئر مین جناب امین الرئیس صاحب سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔اس موقع پر ان کے دو نائین بھی موجود تھے۔چیئر مین اسمبلی نے ملک کو در پیش مختلف مسائل کا ذکر کر کے ان کے حل کے لیے رہنمائی اور دعا کی درخواست کی۔حضور نے انہیں بتایا کہ کس طرح وہ ان مشکلات سے نکل سکتے ہیں۔اس ملاقات کی خبر انڈونیشیا کے نیشنل اخبار میں تصویر کے ساتھ شائع ہوئی اور نیشنل ٹی وی نے اپنی خبروں میں اسے کور (cover) کیا۔انڈونیشیا کی تاریخ میں پہلی بار خلیفتہ اسیح کی تصویر ٹی وی پر دیکھی گئی اور آواز سنی گئی۔اس روز جماعت کی مجلس عاملہ کے ساتھ میٹنگ میں حضور رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جماعت انڈونیشیا کے لمبے صبر اور حوصلہ اور دعاؤں کے بعد آج وہ وقت آیا ہے کہ خلیفہ اسے اس میں موجود ہے۔حضور نے فرمایا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ نئی صدی کے اختتام سے قبل انڈونیشیا سب سے بڑا احمدی مسلم ملک ہوگا۔انشاء اللہ۔22 جون کو لوگ پکارتا (Yog Yakarta میں ایک استقبالیہ تقریب ہوئی جس میں علاقہ کے معززین، پروفیسر ز ، ڈاکٹرز اور دیگر سر کردہ افراد شامل ہوئے۔24 جون کو قبل دو پہر حضور رحمہ اللہ نے Gadjah Mada یونیورسٹی میں Find دوپہر "To again The Prophetic Version of Religion: The New paradigm of Islamic Thought in the Globalization Era کے موضوع پر انگریزی زبان میں خطاب فرمایا جو ایم ٹی اے پر براہ راست نشر ہوا۔