سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 733 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 733

733 4 جولائی کو حضور نے احمد یہ کلینک بیت الشافی کا سنگ بنیاد رکھا جس میں وزیر صحت بھی شامل ہوئے۔اسی روز صدر مملکت سے نیشنل پیلس میں ملاقات کے دوران انہیں مختلف زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم و دیگر اسلامی کتب کا تحفہ دیا گیا۔حضور کے دورے سے قبل یہاں کوئی مقامی احمدی نہ تھا۔دورہ کے دوران ہی بیعتوں کے ساتھ مقامی جماعت کا قیام ہوا۔حکومت کے سر براہان اور متعدد وزراء سے انفرادی ملاقات ہوئی۔ریڈیو اور ٹی وی پر حضور کے انٹرویوز نشر ہوئے۔پریس اور میڈیا کے ذریعہ وسیع پیمانے پر جماعت کا پیغام پہنچا۔5 جولائی کو گوئٹے مالا کے وزیر خارجہ حضور انور سے ملاقات کے لئے آپ کی رہائشگاہ پر تشریف لائے اور مختلف امور پر ڈیڑھ گھنٹہ تک گفتگو کی۔6 جولائی کو حضور رحمہ اللہ گوئٹے مالا سے لاس اینجلس (امریکہ) کے لئے روانہ ہوئے۔7 جولائی کو حضور نے لاس اینجلس (امریکہ) میں نو تعمیر شدہ خوبصورت مسجد بیت الحمید کے افتتاح کی تقریب میں شمولیت فرمائی۔حضور رحمہ اللہ نے 7 / جولائی 1989ء کو مسجد بیت الحمید لاس اینجلس (امریکہ) میں اس کے افتتاح کے حوالہ سے مساجد کی تعمیر کی غرض وغایت کے مضمون پر نہایت لطیف مضمون بیان کرتے ہوئے فرمایا: " آج میں آپ کے سامنے اس خوشی کا اظہار کرنا چاہتا ہوں کہ جماعت نے اس دور میں جو ہمارے لئے بڑا ہی دکھوں کا دور تھا کثرت کے ساتھ مساجد بنا کر بار بار مومنوں کی خوشیوں کے سامان کئے ہیں اور ہر مسجد جو دنیا میں کہیں بنی ہے وہ ساری جماعت کی خوشیوں میں اضافے کا موجب بنی ہے خصوصاً اس دور میں، اس پس منظر کے نتیجے میں۔پس وہ ساری مساجد جو افریقہ میں بنی ہیں، نا معلوم ہیں یا انڈونیشیا میں بن رہی ہیں اور نا معلوم ہیں، جو بنگلہ دیش میں بن رہی ہیں اور نا معلوم نہیں، ہندوستان میں بن رہی ہیں اور نا معلوم